Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

برسلز پارلیمنٹ کا فیصلہ انصاف کی جیت ہے:حماس

غزہ  (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) اسلامی تحریک مزاحمت “حماس” نے برسلز پارلیمنٹ کے اس تاریخی فیصلے کو سراہا ہے جس میں حکومتِ بیلجیم سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ عالمی فوجداری عدالت کی جانب سے جاری کردہ گرفتاری کے وارنٹ، خاص طور پر جنگی مجرم بنجمن نیتن یاھو کے خلاف، فوری طور پر نافذ کرے۔

منگل کے روز جاری اپنے بیان میں حماس نے بیلجین حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ انصاف کو ممکن بنانے کے لیے پارلیمانی فیصلے پر عمل درآمد کرے، تاکہ قابض اسرائیل کی سفاکیت اور نسل کشی کو روکا جا سکے۔

اس فیصلے سے قبل برسلز کی پارلیمنٹ نے پیر کے روز متفقہ طور پر قرارداد منظور کی، جس میں قابض اسرائیل کے اعلیٰ رہنماؤں خصوصاً وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کے خلاف جاری عالمی فوجداری عدالت کے وارنٹس پر عملدرآمد کی اپیل کی گئی۔

یہ فیصلہ ان بیانات کے ردعمل میں آیا ہے جن میں بیلجین وزیراعظم بارت ڈی ویفر نے کہا تھا کہ ان کی حکومت شاید نیتن یاھو کو گرفتار نہ کرے جس پر انسانی حقوق کے حلقوں اور سیاسی جماعتوں نے شدید ردعمل دیا۔

پارلیمنٹ کے ارکان نے کہا کہ ایسے بیانات بیلجیم کے بین الاقوامی قوانین سے وابستگی پر سوال اٹھاتے ہیں۔ قرارداد میں مجرموں پر پابندیاں عائد کرنے اور عالمی فوجداری عدالت کی حمایت کا بھی مطالبہ کیا گیا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan