Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

قابض اسرائیل غزہ میں بھوک کو نسل کشی کے ہتھیار کے طور پر استعمال کررہا ہے:ایمنسٹی انٹرنیشنل

غزہ – (مرکز اطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن )  عالمی سطح پر انسانی حقوق کی علمبردار تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے قابض اسرائیل پر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ غزہ میں فلسطینی عوام کے خلاف جنگی جرائم کا ارتکاب کر رہا ہے اور دانستہ طور پر بھوک کو ایک مہلک ہتھیار کے طور پر استعمال کرتے ہوئے نسل کشی کر رہا ہے۔

بدھ کے روز مرکز اطلاعات فلسطین کو موصول ہونے والے ایک بیان میں ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا کہ قابض اسرائیل غزہ میں امدادی سامان کی تقسیم کو اس انداز سے کنٹرول کر رہا ہے کہ وہ خود ایک ہتھیار بن چکا ہے، جس کے نتیجے میں مقامی آبادی بھوک کا شکار ہو رہی ہے اور انسانی بحران سنگین سے سنگین تر ہوتا جا رہا ہے۔

تنظیم کا کہنا تھا کہ اس وقت غزہ میں خوراک کے لیے تڑپتے لوگ عالمی ضمیر کی بے حسی کا زندہ ثبوت بن چکے ہیں۔ ایمنسٹی نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ اپنی خاموشی توڑے، قابض اسرائیل پر فوری اور مؤثر دباؤ ڈالے، اور اسے بین الاقوامی قوانین کا پابند بنائے تاکہ بھوک کو جنگی ہتھکنڈے کے طور پر استعمال کرنے کا سلسلہ بند ہو۔

بیان میں توجہ دلائی گئی کہ غزہ میں جاری قحط اور بھوک کے بحران نے 7 اکتوبر 2023ء سے اب تک 111 فلسطینیوں کی جان لے لی ہے، اور ہر گزرتا دن مزید معصوم زندگیاں نگل رہا ہے۔

ایمنسٹی کے اس بیان سے چند گھنٹے قبل دنیا بھر کی 100 سے زائد انسانی حقوق اور امدادی تنظیموں نے بھی اپنی شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے عالمی حکومتوں سے مطالبہ کیا کہ وہ غزہ میں بھوک کے اس ہولناک بحران کے سامنے عملی قدم اٹھائیں۔

ان تنظیموں نے ایک مشترکہ بیان میں زور دیا کہ فوری اور مکمل جنگ بندی کی جائے، اور غزہ پر عائد تمام پابندیوں اور رکاوٹوں کو فی الفور ختم کیا جائے تاکہ انسانی امداد متاثرہ آبادی تک بلا تاخیر پہنچ سکے۔

اس مشترکہ بیان پر 111 بین الاقوامی تنظیموں نے دستخط کیے، جن میں “میرسی کور”، “نارویجین ریفیوجی کونسل” اور “ریفیوجیز انٹرنیشنل” جیسی عالمی شہرت یافتہ تنظیمیں شامل ہیں۔ ان اداروں نے خبردار کیا ہے کہ غزہ میں اجتماعی قحط تیزی سے پھیل رہا ہے، جب کہ خوراک، صاف پانی اور طبی امداد کے ہزاروں ٹن سامان کو غزہ میں داخلے سے روکا جا رہا ہے۔

قابض اسرائیل کی جانب سے امدادی اداروں کو روکنے کے باعث لاکھوں فلسطینی نہ صرف شدید بھوک اور بیماری کا شکار ہیں بلکہ ان کی زندگی کا ہر لمحہ موت کے خطرے سے دوچار ہے۔ یہ سب کچھ عالمی برادری کی آنکھوں کے سامنے ہو رہا ہے، اور انسانی حقوق کے تمام دعوے اور ادارے اس درندگی کے سامنے بے بس دکھائی دے رہے ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan