Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

قابض اسرائیلی فوج نے طولکرم میں ایک فلسطینی کو گولی مار دی

طولکرم  (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) فلسطین کے ادارے ہلال احمر نے تصدیق کی ہے کہ قابض صہیونی فوج نے غرب اردن کے شمالی شہر طولکرم میں  ایک فلسطینی شہری کو گولی مارکر زخمی کردیا۔

ہلال احمر کی طرف سے جاری ایک پریس بیان کی نقل  مرکزاطلاعات فلسطین کو موصول ہوئی ہے جس میں وضاحت کی کہ “ہمارے عملے نے طولکرم کے شمال مشرق میں واقع باقہ الشرقیہ گیٹ قابض افواج کی جانب سے فائرنگ سے زخمی ہونے والے نوجوان کو فوری طبی امداد فراہم کی اس کے بعد اسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے”۔

قابض فوج عام طور پر اسرائیلی دروازوں اور رکاوٹوں کے قریب اور دیوار فاصل پر فلسطینی کارکنوں کو نشانہ بنایا۔

فلسطین کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے میں 872 چوکیاں اور فوجی دروازے نصب کیے ہیں، جن میں سے 145  سات اکتوبر 2023 کے بعد نصب کیے گئے تھے۔ ٹریڈ یونینزکے مطابق قابض اسرائیلی فوج نے سات اکتوبر 2023ء کو غزہ پر نسل کشی کی جنگ کے آغاز کے بعد سے مغربی کنارے کے تقریباً 200,000 فلسطینی ورکرز 1948ء میں مقبوضہ علاقوں کے اندر کام کی اجازت سے محروم کیا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan