Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

بیت حانون میں اسرائیلی بمباری میں 20 فلسطینی شہید

غزہ  (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) غزہ کی پٹی کے شمالی علاقے بیت حانون میں گھروں پر اسرائیلی بمباری میں متعدد شہری شہید اور دیگر زخمی ہوئے۔

ہمارے نامہ نگارنے اطلاع دی ہے کہ اسرائیل کی جانب سے بیت حنون میں شہریوں کے گھروں کو نشانہ بنانے والے متعدد حملوں کے نتیجے میں 20 شہری شہید اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیلی توپ خانے کی گولہ باری نے شمالی غزہ کی پٹی میں بیت لاہیہ پروجیکٹ کے شمال مشرقی حصوں کو نشانہ بنایا۔

انہوں نے نشاندہی کی کہ قابض اسرائیلی فضائی حملے میں جبالیہ کیمپ کے مشرقی علاقوں کو نشانہ بنایا گیا اور توپ خانے کی گولہ باری سے کیمپ کے مغرب کو نشانہ بنایا گیا۔

ہمارے نامہ نگار نے بتایا کہ غزہ کی پٹی کے شمال میں واقع جبالیہ کیمپ کے مغربی حصوں میں مزاحمت کاروں اور قابض فوج کے درمیان جھڑپیں اور فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

قابض اسرائیلی فوج نے شمالی غزہ کی پٹی میں لڑائی میں 3 فوجیوں کی ہلاکت اور دیگر کے زخمی ہونے کا اعلان کیا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan