Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

بن گویر کا مسجد اقصیٰ پردھاوا اشتعال انگیزی، مسلم امہ قبلہ اول کا دفاع کرے

مقبوضہ بیت المقدس  (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے اسرائیل کے انتہا پسند وزیر ایتمار بن گویر کی یہودی بلوائیوں کے ہماری نام نہاد یہودی  تہوار “ھنوکا” کے پہلے دن مسجد الاقصی پر حملہ ایک نئی اور خطرناک اشتعال انگیزی ہے۔ حماس نے عرب ممالک اور عالم اسلام سے مطالبہ کیا کہ وہ مسجد اقصیٰ اور مقدس مقامات کی حفاظت کے لیے اپنی ذمہ داریاں ادا کریں۔

حماس نے جمعرات کو ایک پریس بیان میں اس بات پر زور دیا کہ دہشت گرد وزیر ایتمار بن گویر کا جمعرات صبح مسجد اقصیٰ کے صحنوں پر دھاوا ایک سنگین خلاف ورزی اور مسلمانوں کے مقدس مقام کے خلاف مذہبی اشتعال انگیزی کی نمائندگی کرتا ہے۔ یہ دھاوا اس بات کا ثبوت ہے کہ انتہائی دائیں بازو کی قابض حکومت مسجد اقصیٰ کی طرف اپنے ناپاک ہاتھ بڑھا رہی ہے۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ فاشسٹ قابض دشمن اپنے انتہا پسند وزراء کو مقبوضہ بیت المقدس اور مسجد اقصیٰ میں اپنے مذموم منصوبوں کو عملی جامہ پہنانے، اس کی بے حرمتی، اس پر دھاوا بولنے اور وہاں روزانہ کی بنیاد پر اشتعال انگیز دورے کر کےآگ سے کھیل رہا ہے۔

حماس نے مغربی کنارے، یروشلم اور مقبوضہ فلسطین کے اندرونی علاقوں کے فلسطینیوں پر زور دیا کہ وہ  مسجد اقصیٰ  کے ساتھ اپنا ربط اور تعلق مضبوط کریں تاکہ غاصب صہیونی دشمن کے ناپاک اور مذموم عزائم کو ناکام بنایا جا سکے۔

خیال رہے کہ جمعرات کی صبح اسرائیل کے انتہا پسند وزیر ایتمار بن گویر نے مسجد اقصیٰ میں یہودیوں کے ہمراہ داخل ہو کر مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔ انہوں نے مسجد اقصیٰ میں تلمودی تعلیمات کے مطابق مذہبی رسومات ادا کیں۔ اس موقعے پر فلسطینیوں کو مسجد اقصیٰ میں داخلے سے روک دیا گیا تھا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan