Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

بھوک غزہ کی آبادی کا قتل عام کررہی ہے: عالمی ادارہ صحت

رام اللہ  (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن) عالمی ادارہ صحت نے جمعرات کو خبردار کیا ہے کہ بھوک اور متعدی بیماریاں محصور غزہ کی پٹی کے مزید باشندوں کی موت کا سبب بنیں گی، جو گذشتہ اکتوبر سے اسرائیلی جنگ کا شکار ہے۔

اقوام متحدہ نے وضاحت کی کہ بھوک لوگوں کی بیماریوں کے خلاف مزاحمت کرنے کی صلاحیت کو کمزور کرتی ہے۔ غزہ میں مصائب کو ختم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

اسرائیلی قابض فوج نے گذشتہ سات اکتوبر سے غزہ کی پٹی کے خلاف اپنی جارحیت کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔ امریکی اور یورپی تعاون سے اس کے طیارے ہسپتالوں، عمارتوں، ٹاورز اور فلسطینی شہریوں کے گھروں کے ارد گرد بمباری کرکےانہیں تباہ کیا گیا ہے۔ پانی، خوراک، ادویات اور ایندھن کے داخلے کو روک دیا گیا ہے۔

غزہ کی پٹی کے حکام اور بین الاقوامی اداروں اور تنظیموں کے مطابق غزہ پر قابض فوج کی مسلسل جارحیت کے نتیجے میں 27,840 شہید، 67,317 زخمی ہوئے ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan