Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

اسرائیل مزاحمت کو بہانہ بنا کر غزہ میں اپنی درندگی چھپا رہا ہے: حماس

غزہ (مرکز اطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن ) اسلامی تحریک مزاحمت حماس نے واضح کیا ہے کہ قابض اسرائیلی فوج کے ترجمان کی جانب سے غزہ شہر کے رہائشی ٹاورز کے مزاحمتی مقاصد کے لیے استعمال کیے جانے کے الزامات محض کھلے جھوٹ ہیں جنہیں قابض فوج اپنے جنگی جرائم پر پردہ ڈالنے اور غزہ کی منظم تباہی کو جواز دینے کے لیے استعمال کر رہی ہے۔ قابض اسرائیل نے اسی طرز پر اس سے پہلے رفح، خان یونس، جبالیہ، بیت حانون اور بیت لاہیا کو بھی کھنڈر میں تبدیل کر دیا۔

حماس نے منگل کے روز اپنے بیان میں کہا کہ قابض اسرائیل کے یہ الزامات کہ تحریک مزاحمت شہریوں کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کر رہی ہے یا انہیں غزہ چھوڑنے سے روک رہی ہے، دراصل کھلی دھوکہ دہی ہے جو عالمی رائے عامہ کی توہین کے مترادف ہے۔

حماس نے مزید کہا کہ یہ جھوٹے دعوے قابض اسرائیل کی اس ضد کو ظاہر کرتے ہیں کہ وہ بے گناہ شہریوں کے خلاف خوفناک قتل عام جاری رکھنا چاہتا ہے اور انہیں جبری طور پر ہجرت پر مجبور کر کے غزہ کی سرزمین سے بے دخل کرنا چاہتا ہے۔

حماس نے اس امر پر زور دیا کہ قابض اسرائیل کے ترجمانوں اور اس کے مجرم فوجی و سیاسی قیادت کی تمام تر جھوٹی کہانیاں دنیا کے سامنے اس حقیقت کو نہیں بدل سکتیں کہ یہ ایک فاشسٹ اور دہشت گرد ریاست ہے جو نہتے شہریوں اور معصوم بچوں کے خون کی پیاسی ہے۔ اس حقیقت کو اقوام متحدہ کی رپورٹوں اور بین الاقوامی اداروں کی شہادتوں نے بھی آشکار کر دیا ہے۔

حماس نے کہا کہ تاریخ کی گواہی ہے کہ ایسی درندگی اور قتل عام کبھی معاف نہیں کیے جاتے بلکہ یہ جرائم چاہے جتنا وقت گزر جائے ہمیشہ قائم رہتے ہیں۔

یاد رہے کہ امریکہ کی کھلی پشت پناہی میں قابض اسرائیل نے سات اکتوبر سنہ2023ء سے غزہ میں اپنی نسل کشی کی جنگ شروع کر رکھی ہے۔ اب تک 64 ہزار 964 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں جن میں بڑی تعداد بچوں اور عورتوں کی ہے، جبکہ 165 ہزار 312 فلسطینی زخمی ہوئے ہیں۔ اس دوران مسلط کیے گئے قحط نے 428 فلسطینیوں کی جان لے لی ہے جن میں 146 معصوم بچے شامل ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan