Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

بھارت سے بھیجے گئے 25 اسرائیلی ساختہ ڈرون مار گرائے: پاکستان فوج

پاکستان  (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) پاکستان فوج نے سافٹ کِل (تکنیکی ہتھیاروں سے) اور ہارڈ کِل (روایتی ہتھیاروں) سے اب تک 25 اسرائیلی ساختہ ہیروپ ڈرونز کو مار گرانے کا اعلان کیا۔

پاکستان فوج کے شعبہ تعلقات عامہ [آئی ایس پی آر] کے مطابق “بھارت کے 6/7 مئی کے بزدلانہ حملہ میں 5 جدید طیاروں، ڈرونز، متعدد پوسٹوں کے تباہ اور فوجی ہلاکتوں ہونے کے بعد، بھارت بوکھلاہٹ میں یہ اسرائیلی ساختہ ہیروپ ڈرونز سے پاکستان پر حملہ کر رہا ہے۔”

بیان مِں مزید کہا گیا کہ “یہ بزدلانہ حملہ بھارت کی پریشانی اور بھوکلاہٹ کی نشانی ہے۔ کنٹرول لائن پر بھی بھارت نے بھرپور نقصان اٹھایا اور اٹھا رہا ہے۔”

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے بتایا کہ “پاکستان کے مختلف علاقوں سے اسرائیلی ساختہ ہیروپ ڈرونز کا ملبہ اٹھایا جا رہا ہے۔”

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ “افواج پاکستان دشمن کو منہ توڑ جواب دے رہی ہیں اور اس کے تمام عزائم کو خاک میں ملا رہی ہیں۔”

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan