Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

بین گویر نے ’القدس فنڈ‘ اور اوقاف کے دفتر کو بند کرنے کا حکم دے دیا

مقبوضہ بیت المقدس  (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) قابض اسرائیلی قومی سلامتی کے وزیر’ایتمار بین گویر‘ نے پیر کے روز مقبوضہ بیت المقدس میں قائم ’القدس فنڈ ‘اور فلسطینی محکمہ اوقاف کے دفتر کو بند کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے الزام لگایا کہ اوقاف اور فنڈ فلسطینی اتھارٹی کی جانب سے کام کر رہے ہیں۔

القدس گورنری نے بین گویر کے فیصلے کو ایک جارحانہ قدم قرار دیا جو کہ مقبوضہ دارالحکومت میں فلسطینیوں کی موجودگی کو کمزور کرنے کی قابض ریاست کی منظم پالیسی کا حصہ ہے۔ یہ قابض دشمن کی طرف سے القدس کے اداروں کے خلاف کھلی جنگ کا حصہ ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کو موصول ہونے والے ایک بیان میں اس بات پر زور دیا گیا کہ اس غیر منصفانہ فیصلے کو جواز فراہم کرنے کے قابض اسرائیل کے دعوے باطل اور بے بنیاد ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یروشلم انڈومنٹ اور اس کے فنڈ کا کام صرف سماجی، انسانی اور فلاحی کاموں تک محدود ہے اور اس کا کسی سیاسی سرگرمی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

یروشلم گورنری نے مزید کہا کہ عالمی برادری کی خاموشی نہ ہوتی تو آج صہیونی اس طرح کی مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث نہ پائے جاتے اور وہ فلسطینی مقدسات کے خلاف اپنی ریشہ دوانیوں کو اس طرح آگے نہ بڑھاتے۔

فلسطینی وزارت خارجہ نے ایتمار بین گویر کے اس اشتعال انگیز اور نفرت انگیز اقدام کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہےکہ القدس فنڈ اور اوقاف کو بند کرنے کا قابض ریاست کا فیصلہ نسل کشی، نقل مکانی اور الحاق کا ایک اور مظہر ہے۔

ایک بیان میں انہوں نے اس فیصلے کو مقبوضہ بیت المقدس میں کام کرنے والے تمام اداروں، انجمنوں اور تنظیموں کی جاری بندش کا حصہ قرار دیا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan