بیروت (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) حزب اللہ کی جانب سے شدید مزاحمت کے درمیان قابض اسرائیلی فوج نے لبنان پر مسلسل 62ویں روز بھی خونریز جنگ جاری رکھتے ہوئے مختلف علاقوں پر درجنوں فضائی حملے اور توپ خانے سے شیلنگ کی ہے۔
لبنانی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ قابض فوج کے طیاروں نے لبنانی دارالحکومت بیروت پر متعدد پرتشدد حملے کیے ہیں۔
الجزیرہ کے مطابق دارالحکومت بیروت میں بسطا کے علاقے پر اسرائیلی حملے کے نتیجے میں عمارتوں کو شدید نقصان پہنچا۔
الجدید ٹی وی نے اطلاع دی ہے کہ قابض فوج نے اب تک جنوبی مضافاتی علاقوں کو نشانہ بناتے ہوئے چار فضائی حملے کیے جن میں الشیاحہ/الغبیری (المصبغہ اسٹریٹ)، حارہ حریک (بیر العبد) اور دیگر مقامات پر بمباری کی۔
کل جمعہ کو مشرقی لبنان کے ضلع بعلبیک پر اسرائیلی حملے میں ایک نجی ہسپتال کے ڈائریکٹر اور اس کے 6 ملازمین ہلاک ہو گئے۔
لبنانی خبر رساں ایجنسی کا کہنا ہے کہ ایک اسرائیلی چھاپے نے بعلبک کے قصبے دورس میں دار الاعمال یونیورسٹی ہسپتال کے ڈائریکٹرعلی راکان علام کے گھر کو نشانہ بنایا، جس میں وہ اور ان کے کئی ساتھی شہید ہو گئے۔ تباہ شدہ مکان کا ملبہ ہٹانے کا کام جاری ہے۔
دریں اثنا لبنان کی وزارت صحت نے بعد میں ایک بیان میں کہا کہ علام
ہسپتال میں اپنے چھ ملازمین کے ساتھ شہید ہو گئے۔ یہ واضح نہیں کہ آیا وہ چھ متاثرین طبی عملے کے رکن تھے یا انتظامی عہدیدار تھے۔
وزارت صحت نے لبنان میں صحت کے کارکنوں اور تنصیبات کے خلاف قابض اسرائیلی حملوں کو جنگی جرائم قرار دیا۔