بیروت (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈز نے جمعہ کی علی الصبح لبنانی فورسز کی طرف سے کئے گئے ایک قاتلانہ حملے میں مقبوضہ فلسطینی قصبے الباسہ سے تعلق رکھنے والے القسام کمانڈر اور مجاہد حسن احمد فرحات المعروف ابو”ابو یاسر” کی شہادت کا اعلان کیا ہے۔
القدس بریگیڈز نے ایک بیان میں کہا کہ کمانڈر فرحات کو جمعہ کی صبح کو ان کی رہائش گاہ پر کیے گئے ایک بزدلانہ قاتلانہ حملے میں اپنی شہید بیٹی جانان حسن فرحات اور ان کے بیٹے شہید قسام فائٹر حمزہ حسن فرحات کے ساتھ نام شہادت نوش کرگئے۔
القسام بریگیڈز نے شہید حسن فرحات کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ کئی سال سے جاری جہاد، مزاحمت اور صہیونی دشمن کے خلاف لڑائی میں پیش پیش رہے۔ وہ ’طوفان الاقصیٰ‘ کی جنگ میں کئی اعلیٰ ترین جہادی عہدوں پر فائز رہے، جس نے اپنی جدوجہد کا اختتام اپنے بھائی کے ساتھ مل کر کیا۔
بریگیڈز نے اس بات کا اعادہ کیا کہ حسن فرحات اور دیگر فلسطینی قائدین کی شہادت سے فلسطین کی تحریک آزادی کمزور ہوگی اور نہ فلسطینی مزاحمت ختم ہوگی۔