منامہ (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن )بحرین کے ایوان نمائندگان نے اعلان کیا کہ اسرائیل سے بحرین کے سفیر کو واپس بلا لیا گیا ہے اور اسرائیل کے ساتھ معاشی تعلقات کو منقطع کر دیا ہے۔
بحرین کی ایوان نمائندگان نے اپنی ویب سائٹ پر جاری بیان میں تصدیق کی کہ اسرائیل میں تعینات بحرینی سفیر کو واپس بلا لیا گیا ہے اور اسرائیلی سفیر نے بھی بحرین چھوڑ دیا ہے۔ بیان میں مزید بتایا گیا کہ اسرائیل کے ساتھ معاشی تعلقات بھی منقطع کر دیے گئے ہیں۔