Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

بے گھر افراد کی واپسی روکنے کے لیے اسرائیلی فوج کی لبنانی شہریوں پر فائرنگ

بیروت (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) بدھ کی صبح حزب اللہ اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کے معاہدے کے نفاذ کے بعد قابض اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان کے قصبے خیام میں اپنے گھروں کو واپس جانے کی کوشش کرنے والے لبنانی شہریوں کو منتشر کرنے کے لیےان پر گولیاں چلائیں۔

قابض فوج نے دعویٰ کیا کہ اس نے ممنوعہ لبنانی علاقوں کی طرف جانے والی متعدد گاڑیوں کو دیکھ کر ہوا میں انتباہی گولیاں چلائیں۔

حزب اللہ اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کا معاہدہ بدھ کو صبح 4 بجے نافذ ہوا جس کے  بعد 8 اکتوبر 2023ء سے شروع ہونے والے جنگ کا خاتمہ ہوا۔

جنگ بندی کے نافذ العمل ہونے کے بعد لبنانیوں کی ایک بڑی تعداد گاڑیوں کے ذریعے جنوب میں اپنے علاقوں کی طرف لوٹنے لگی۔

امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا کہ اسرائیل 60 دن کے عرصے میں بتدریج لبنان سے اپنی افواج نکال لے گا جب کہ لبنانی فوج اسرائیل کے ساتھ سرحد کے قریب زمینوں کو کنٹرول کرے گی تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ حزب اللہ وہاں اپنا بنیادی ڈھانچہ بحال نہ کرے۔

دوسری طرف لبنانی فوج نے کہا ہے کہ وہ لبنانی حکومت کے مینڈیٹ کے مطابق ملک کے جنوب میں اپنی تعیناتی کو مکمل کرنے کے لیے ضروری اقدامات کرنے کے لیے کام کر رہی ہے۔

فوج کی کمان نے شہریوں سے مطالبہ کیا کہ “جنگ بندی کے معاہدے کے مطابق دیہاتوں اور قصبوں کی طرف واپسی کے لیے صبر سے کام لیں کیونکہ کئی مقامات سے اسرائیلی فوج کے انخلاء کوابھی مزید وقت لگے گا۔ لبنانی وزیر دفاع موریس سلیم نے کہا کہ لبنانی فوج جنوب میں اپنی افواج کی تعداد بڑھا کر 10,000 کر دے گی۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan