صیہونی آباد کاروں کے فلسطینیوں کے خلاف حملوں اور تشدد کے نیتجے میں متعدد فلسطینی شہری زخمی ہوگئے۔
غرب اردن کے شہروں نابلس اور الخلیل میں کل اتوار کو اسرائیلی فوج اور پولیس کی فول پروف سکیورٹی میں فلسطینیوں پر حملے کیے جس کے نتیجےمیں متعدد شہری زخمی ہوگئے۔
شمالی مغربی کنارے میں صیہونی آباد کاری کے امور کے انچارج افسر غسان دغلس نے کہا کہ آباد کاروں کے ایک گروپ نے قابض افواج کی حفاظت میں خالی کرائی گئی “حومیش” یہودی کی جگہ دراندازی کی اورنابلس میں برقہ کے مقام پر شہریوں کے گھروں پر حملہ کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ مکینوں کی جانب سے حملے کا جواب دینے کے بعد جھڑپیں شروع ہوئیں، جس کے نتیجے میں ایک شہری ہاتھ میں گیس بم لگنے سے زخمی ہوگیا۔ آنسوگیس کی شیلنگ سے درجنوں شہری دم گھٹنے سے متاثر ہوئے جب کہ 50 کے قریب آباد کاروں نے شہر کے مضافات میں ایک مکان پر حملہ کیا۔ سنگ باری کرکے تین گاڑیوں کے شیشے توڑ دیے۔
میڈیکل ریلیف نے اعلان کیا کہ قصبے کے رہائشیوں پر آباد کاروں کے حملے کے نتیجے میں ایک نوجوان گیس بم سے زخمی ہوا۔
فلسطینی ہلال احمر سوسائٹی نے اطلاع دی ہے کہ برقہ قصبے میں آبادکاروں اور قابض فوج نے فلسطینیوں پر حملے کیے جس کے نتیجے میں ایک شہری زخمی ہوگیا۔