Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

غزہ میں قابض اسرائیل کی نسل کش جنگ کا 613واں دن، درندگی میں شدت، درجنوں شہید، سینکڑوں زخمی

غزہ (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) غزہ کی محصور، بےبس اور مظلوم فلسطینیوں پر قابض اسرائیل کی طرف سے مسلط کی گئی نسل کشی پر مبنی جنگ آج 613ویں روز میں داخل ہو چکی ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے نامہ نگاروں کے مطابق گذشتہ 85 دنوں سے قابض افواج نے بمباری کی شدت میں غیرمعمولی اضافہ کر دیا ہے، جبکہ سنہ2025ء کے مارچ سے بنیادی خوراک کی فراہمی پر مکمل پابندی نے حالات کو قحط اور فاقہ کشی کی خوفناک تصویر بنا دیا ہے۔

طبی ذرائع کے مطابق، صرف آج پیر کی صبح سے اب تک غزہ پر وحشیانہ بمباری کے نتیجے میں کم از کم 36 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔

خانیونس کے جنوبی علاقے میں، قابض اسرائیلی فوج کی گولیوں کا نشانہ بن کر معصوم بچہ، امیر ابراہیم ابو شلوف، شہید ہو گیا۔ اس کی ننھی لاش فلسطینی قوم کے زخموں پر ایک اور کاری وار بن گئی۔

غزہ کے جنوبی علاقے نتساریم میں امدادی سامان کے مرکز کے قریب قابض افواج کی درندگی کے نتیجے میں 20 فلسطینی شہید اور 220 سے زائد شدید زخمی ہو گئے۔

ہسپتال القدس، جو خود بھی بار بار قابض اسرائیل کی جارحیت کا نشانہ بنتا رہا ہے، نے فجر سے لے کر اب تک 12 شہداء اور 124 زخمیوں کو وصول کیا، جنہیں نتساریم کے مقام پر امداد کے انتظار میں نشانہ بنایا گیا تھا۔

نصیرات میں واقع ہسپتال العودة نے اعلان کیا ہے کہ انہیں بھی 5 شہداء اور 100 سے زائد زخمی موصول ہوئے ہیں۔

ادھر خانیونس کے مغربی علاقے المواصی میں قابض اسرائیلی فوج نے ایک خیمے کو نشانہ بنایا، جو بے گھر فلسطینیوں کی عارضی پناہ گاہ تھی۔ اس حملے میں فداء ابراہیم زعرب شہید ہوئیں، جب کہ دیگر کئی افراد زخمی ہوئے۔

وادی غزہ میں، امریکہ کی طرف سے فراہم کی جانے والی امداد کے منتظر شہریوں پر بھی حملہ کیا گیا، جس سے کئی افراد زخمی ہو گئے۔

قابض اسرائیل کے طیاروں نے شمال مشرقی غزہ میں واقع التفاح محلے پر بھی دو فضائی حملے کیے، جن میں کئی افراد زخمی ہوئے۔

خانیونس کے ایک گھر پر کی گئی بمباری نے مزید شہریوں کو زندگی سے محروم کر دیا۔ جب کہ قابض اسرائیلی ہیلی کاپٹروں نے جنوب مغربی خانیونس میں اندھا دھند فائرنگ کی۔

خانیونس کے ایک کیمپ میں بےگھر فلسطینیوں کے خیمے پر حملے میں ایک ہی خاندان کے چار افراد شہید ہو گئے. شہداء کی شناخت ، خدیجہ رائد اسماعیل ابو دیہ، سامیہ علی رائد اسماعیل ابو دیہ، علی رائد اسماعیل ابو دیہ اور اسلام حسن حسین ابو دیہ کے ناموں سے کی گئی ہے۔

اسی علاقے کے ایک اور خیمے پر قابض اسرائیل نے حملہ کیا، جس میں مزید تین فلسطینی شہید ہوئے جن کی شناخت محمد نعیم کامل منصور، علی محمد نعیم منصور اور لمیہ غالب کامل منصور کے ناموں سے کی گئی ہے۔

غزہ آج موت کی وادی ہے۔ ہر طرف آہوں، سسکیوں اور جنازوں کی قطاریں ہیں۔ لیکن ان مظالم کے باوجود فلسطینی قوم کا حوصلہ جھکنے کو تیار نہیں۔ ان کے خیمے تو بکھر گئے، لیکن ان کا عزم آج بھی فولاد کی طرح مضبوط ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan