مقبوضہ بیت المقدس (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن) مشرققی بیت المقدس میں قائم یہودی بستی کے نزدیک ایک فدائی حملہ آور نے فائرنگ کر کے ایک اسرائیلی فوجی کو ہلاک اور آٹھ کو زخمی کر دیا۔ اسرائیلی پولیس نے اس واقعہ کی باضابطہ تصدیق بھی کر دی ہے۔ یہ واقعہ مشرقی بیت المقدس میں الزعیم کے مقام پر پیش آیا۔
دوسری جانب ذرائع نے بتایا ہے کہ مشرقی بیت المقدس میں ہونے والے حملے میں تین فدائی حملہ آوروں نے حصہ لیا۔ ان تینوں کو قابض فوج نےگولیاں مارکر شہید کردیا ہے۔
شہید ہونے والوں کی شناخت محمد ، کاظم الزواہرہ اور احمد الوحش کے ناموں سے کی گئی ہے۔
اسرائیلی پولیس کا کہنا ہے ابتدائی معلومات کے مطابق آٹھ افراد زخمی ہوئے تھے جن میں سے بعض کی حالت تشویشناک بیان کی جاتی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کا یہ واقعہ معالی ایدومیم نامی یہودی بستی کے نزدیک پیش آیا جو یروشلم کے مشرق میں واقع ہے۔