Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

بین الاقوامی برادری غزہ میں اسرائیلی کارروائیوں کی تحقیقات کرے: پوپ فرانسس

غزہ   (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) کیتھولک عیسائیوں کے مذہبی پیشوا  پوپ فرانسس نے غزہ پر اسرائیلی حملوں کو نسل کشی قرار  دینے کی تحقیقات کی تجویز دے دی۔

عرب میڈیا کے مطابق اپنی نئی آنے والی کتاب میں غزہ میں ممکنہ نسل کشی کے حوالے سےاقتباسات پر تبصرے میں پوپ فرانسس نےکہا کہ غزہ  میں ممکنہ نسل کشی کی بین الاقوامی تحقیقات  ہونی چاہیے۔

پوپ فرانسس کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی برادری غزہ  میں اسرائیلی فوج کی کارروائیوں کے نسل کشی کے زمرے میں آنے کی تحقیقات کرے۔

اس سے قبل پوپ فرانسس اسرائیل کے ہاتھوں شہید فلسطینی بچوں کے لیے بھی آواز  اٹھا چکے ہیں اور لبنان پر اسرائیلی حملوں کو اخلاق سے عاری قرار  دے چکے ہیں۔

دوسری جانب غزہ  پر اسرائیلی حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔  اسرائیلی فوج نے غزہ  پر حملوں میں اضافہ کردیا ہے۔

بیت لاحیہ، نصیرات اور  بُریج پناہ گزین کیمپوں پر  وحشیانہ بمباری سے مزید 110 فلسطینی شہید ہوگئے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan