Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

بائیڈن انتظامیہ غزہ میں قتل عام کے تسلسل کی ذمہ دار ہے: حماس

غزہ  (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن) اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے غزہ کی پٹی میں جاری اسرائیلی دہشت گردی کے تسلسل پر امریکہ کو ایک بار پھر کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ حماس کا کہنا ہے کہ غزہ میں بے گناہ شہریوں، بچوں اور خواتین کا ناحق خون بہانے میں بائیڈن انتظامیہ برابر کی مجرم ہے۔

حماس نے امریکی صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ کو غزہ کی پٹی میں فلسطینی عوام کے خلاف قتل و غارت گری کی جنگ جاری رکھنے کا ذمہ دار ٹھہرایا۔ حماس نے کہا کہ “صیہونی حکومت اور اس کی مجرم فوج” کو سیاسی اور فوجی کور فراہم کرنے اور غزہ کی پٹی کو تباہ اور پوری آبادی کو فنا کےگھاٹ اتارنے کے لیے فاشسٹ ریاست کو امریکی انتظامیہ کی طرف سے مکمل فوجی ، سیاسی اور سفارتی تعاون حاصل ہے۔

منگل کو جاری ایک بیان میں حماس نے مزید کہا کہ غزہ کی پٹی میں ہمارے عوام کے خلاف فاشسٹ صہیونی دشمن کی طرف سے کیے جانے والے قتل عام اس بات کی تصدیق کرتے ہیں کہ صیہونی فاشسٹ حکومت تمام بین الاقوامی قوانین، انسانی اصولوں اور اقدار کی مسلسل خلاف ورزی کرتے ہوئے جان بوجھ کر معصوم شہریوں کو نشانہ بنا رہی ہے۔

حماس نے غزہ میں الشاطی کیمپ میں  کیے گئے حالیہ قتل عام کا حوالہ دیا جس میں حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ہنیہ خاندان کے گھر پر بمباری، جس کے نتیجے میں حماس کے رہ نما اسماعیل ہنیہ کی بہن سمیت دس شہری شہید ہوگئے۔

حماس نے کہا کہ صہیونی غاصب فوج نے المغازی کیمپ میں عبدالفتاح حمود اسکول پربمباری کی جس کے نتیجےمیں 8 شہری شہید ہوئے۔ اس کے علاوہ قابض فوج نے ’اونروا‘ کے اسکول پر بمباری کی جس میں پناہ لینے والے درجنوں فلسطینی شہری شہید اور زخمی ہوگئے جن میں زیادہ تر خواتین اور بچے شامل ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan