Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

بھارت کی فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اونروا کو 2.5 ملین ڈالر کی امداد جاری

رام اللہ  (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) بھارتی حکومت نے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی برائے فلسطین’انروا‘ کے لیے سال 2024-2025ء کے لیے 5 ملین ڈالر کی رقم مختص کی گئی سالانہ امداد کی دوسری کھیپ جاری کی ہے۔

فلسطین میں ہندوستانی مندوب نے سوموار  کو جاری کردہ ایک بیان میں اطلاع دی ہے کہ اس نے ’انروا‘ کو 2.5 ملین ڈالر فراہم کیے ہیں۔

ہندوستانی سفیر کے بیان میں کہا گیا ہے کہ “گذشتہ برسوں کے دوران فلسطینی پناہ گزینوں کی مدد کرنے کی کوششوں کے ایک حصے کے طور پر ہندوستان نے امدادی ایجنسی کے ذریعے بنیادی پروگراموں،تعلیم اور صحت کے لیے 40 ملین ڈالر کی مالی امداد فراہم کی ہے۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ بھارت اقوام متحدہ کی امدادی ایجنسی کو فلسطینی پناہ گزینوں کے حوالے سے اس کی  ذمہ داریاں نبھانے کے قابل بنانے کے لیے انسانی امداد اور ادویات فراہم کرتا رہے گا۔

اس ماہ کے شروع میں ’انروا‘ کے کمشنر جنرل فلپ لازارینی نے خبردار کیا تھا کہ اقوام متحدہ کی ایجنسی پر پابندی لگانے والی اسرائیلی کنیسٹ قانون سازی پر عمل درآمد کے تباہ کن نتائج ہوں گے۔

’انروا‘ آپریشن کے پانچ علاقوں میں کام کرتا ہے۔ یہ تنظیم مقبوضہ مغربی کنارے، بیت المقدس، ، غزہ کی پٹی، اردن، لبنان اور شام میں موجود تقریباً 60 لاکھ فلسطینی پناہ گزینوں کو خدمات فراہم کرنے کا ذمہ دار ہے۔

اسرائیل نے فلسطینی پناہ گزینوں کے امور کے ذمہ دار ادارے کو کچلنے کے لیے ہرممکن کوششیں جاری رکھی ہوئی ہیں۔ چار نومبر کو اسرائیلی کنیسٹ نے  اونروا کے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں کام کرنے پر پابندی کے قانون کی منظوری دی، اور یہ فیصلہ اگلے جنوری کے آخر میں نافذ ہونے والا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan