لاہو(مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن) نیشنل ٹی ٹوینٹی کپ میں لاہور بلوز کے خلاف میچ کے دوران اعظم خان نے اپنے بلے پر فلسطین کے جھنڈے کا اسٹیکر لگایا جس پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے نوٹس لے لیاہے اور ان پر میچ فیس کا 50 فیصد جرمانہ عائد کر دیاہے ۔
میچ کے دوران ایمپائر نے اعظم خان کو جھنڈا اتارنے کا کہا لیکن کھلاڑی نے اپنے بیٹ سے فلسطین کے جھنڈے کا اسٹیکر اتارنے سے انکار کر دیا ۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے جرمانہ کرتے ہوئے اعظم خان کو آئند ہ میچ کیلئے تنبیہ بھی جاری کر دی ہے ، اگر وہ دوبارہ اسٹیکر لگاتے ہیں تو انہیں معطل بھی کیا جا سکتا ہے ۔
یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ اعظم خان پاکستان کے معروف سابق کرکٹر معین خان کے بیٹے ہیں اور وہ ٹی ٹوینٹی میں قومی ٹیم کی نمائندگی بھی کر چکے ہیں۔