Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

ایمنسٹی انٹرنیشنل کا الخلیل سے فلسطینیوں کی جبری نقل مکانی پر انتباہ

الخلیل (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) ایمنسٹی انٹرنیشنل نے متنبہ کیا ہے کہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل کے نواحی علاقے مسافر یطا میں البطم کمیونٹی کو قابض اسرائیلی ریاست کی حمایت میں آباد کاروں کے بڑھتے ہوئے حملوں کے نتیجے میں جبری نقل مکانی کا سامنا ہے۔

جمعرات کو ایک بیان میں تنظیم نے قابض حکام کی طرف سے مکانات کی مسماری، ہراساں کرنے اور زمین تک رسائی پر پابندیوں اور غیر قانونی بستیوں کی توسیع کا حوالہ دیتے ہوئے اس کے سنگین نتائج سے خبردار کیا۔

انہوں نے وضاحت کی کہ البطم برادری میں تقریباً 300 فلسطینی شہری شامل ہیں۔ یہ ان 12 کمیونٹیز میں سے ایک ہے جو مل کرالخلیل کے جنوب میں مسافر یطہ کے علاقے کو تشکیل دیتے ہیں، جو کئی دہائیوں سے ریاستی حمایت یافتہ آباد کاروں کے حملوں اور اسرائیلی حکام کے جابرانہ اقدامات کا شکار ہے۔

“البطم کمیونٹی پر حملے علاقے میں اپنی نوعیت کے پہلے حملے نہیں ہیں۔ خاص طور پر گلہ بانی اور بدو برادریوں کو مقبوضہ مغربی کنارے کے بیشتر علاقوں میں ایسے ہی ظلم کا سامنا کرنا پڑتا ہے، جہاں آباد کار ان کی زمین پر حملہ کرتے ہیں، ان کی املاک کو تباہ کرتے ہیں اور چوری کرتے ہیں، اور انہیں ہراساں اور جسمانی تشدد کا نشانہ بناتے ہیں۔ ان کے جرائم میں قابض فوج کی طرف سے انہیں ہرممکن معاونت اور فول پروف سکیورٹٰ مہیا کی جاتی ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan