Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

جنوبی لبنان میں قابض اسرائیلی فوج کا بلدیہ بلیدا پر حملہ، لبنانی ملازم شہید

بیروت ۔ (مرکز اطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن ) قابض اسرائیلی فوج نے آج صبح جنوبی لبنان کے علاقے بلیدا کی بلدیہ کی عمارت پر دھاوا بول دیا، جس کے نتیجے میں ایک لبنانی سرکاری ملازم شہید ہوگیا۔

لبنانی خبررساں ویب سائٹ “النشرہ” کے مطابق قابض اسرائیلی فوج کی ایک مسلح ٹیم جمعرات کی صبح سویرے بلدیہ بلیدا کے احاطے میں داخل ہوئی اور وہاں موجود ایک بلدیاتی ملازم کو اس وقت گولی مار کر شہید کردیا جب وہ اپنے دفتر میں سو رہا تھا۔

بلیدا کے ایک شہری نے بتایا کہ خدشہ ہے کہ قابض اسرائیلی فوج نے بلدیہ کی عمارت میں دھماکا خیز مواد نصب کیا ہو تاکہ انخلا کے بعد عمارت کو تباہ کیا جا سکے۔

لبنانی ذرائع ابلاغ نے انکشاف کیا کہ قابض اسرائیلی فوج نے اقوام متحدہ کی امن فورس “یونیفیل” کے ذریعے ایک انتباہ بھیجا ہے، جس میں بلدیہ بلیدا کی عمارت خالی کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ یہ پیغام اس وقت جاری کیا گیا جب لبنانی فوج اور مقامی شہری عمارت کے اندر داخل ہو چکے تھے۔

یہ افسوسناک واقعہ جنوبی لبنان میں قابض اسرائیل کی بڑھتی ہوئی درندگی اور سرحدی جارحیت کا تسلسل ہے جو نہ صرف فلسطینی عوام بلکہ پورے خطے میں خوف و اضطراب پھیلا رہی ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan