Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

پی ایل ایف نیوز

عوام سے اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ جاری رکھنے کی اپیل 

کراچی (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن)   فلسطین فائونڈیشن پاکستان کےزیر اہتمام ماہ رمضان المبارک ماہ فلسطین مہم کے تحت کراچی کے ایک مقامی ہال میں یکجہتی فلسطین کانفرنس و افطار وحدت کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرس و افطار میں مختلف مسالک کے علمائے کرام سمیت سیاسی جماعتوں کے رہنمائوں، جامعات کے اساتذہ،دانشور، اسکالرز، معروف صحافیوں سمیت وکلاء اور مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والے با اثر اور سرکردہ خواتین و حضرات اور مدارس اور دیگر اداروں کے طلباء و طالبات نے شرکت کی ۔
یکجہتی فلسطین کانفرنس سے معروف عالم دین علامہ سید حسن ظفر نقوی، جماعت اسلامی کے رہنما ڈاکٹر معراج الہدی صدیقی، مجلس وحدت مسلمین سندھ کے صدر علامہ باقر زیدیی، جمعیت علماء پاکستان کے صدر علامہ قاضی احمد نورانی اور فلسطین فائونڈیشن پاکستان کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر صابر ابو مریم نے خطاب کیا۔
مقررین کاکہنا تھا کہ پاکستان کے عوام نے ہمیشہ فلسطینیوں کا ساتھ دیا ہے او ر اب ماہ رمضان المبارک کے ہماری ذمہ داری ہے کہ امریکی و اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ کو جاری رکھ کر فلسطینی عوام کے دکھ درد کو کم کرنے میں مدد کریں۔ کانفرنس میں شریک تمام طبقات نے عوام سے اپیل کی کہ رمضان المبارک کے مہینہ میں سحر اور افطار کےدستر خوان کو ایسی تمام کمپنیوں کی مصنوعات سے پاک رکھا جائے جو براہ راست یا بلا واسطہ امریکہ اور اسرائیل کی مدد کر رہی ہیں اور اس مدد سے غزہ و لبنان میں معصوم انسانوں کی نسل کشی جاری ہے۔رہنمائوںنے کہاکہ ملک بھر کے تمام طبقات رمضان المبارک کے آخری جمعہ کو یوم القدس منائیں گے ۔ انہوںنے حکومت سے مطالبہ کیا کہ فلسطینیوں سے یکجہتی کے لئے یوم القدس کو سرکاری سطح پر منانے کا اعلان کیا جائے ۔
مقررین کاکہنا تھا کہ امریکہ دنیا کے مسائل کی جڑ ہے۔پاکستان میں جاری دہشت گردی کی لہر ہو یا پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی سازش ہو امریکی حکومت ہمیشہ سے پاکستان کو نقصان پہنچانے میں سر فہرست رہی ہے۔ ان کاکہنا تھا کہ امریکی حکومت غزہ میں نسل کشی کے بعد اب غزہ والوں کی سیاسی نسل کشی کرنا چاہتی ہے لیکن دنیا یہ بات جان لے کہ فلسطین پورے کا پورا فلسطینیوں کا ہے اور اسرائیل ایک غاصب اور ناجائز ریاست ہے۔ مقررین نےکہا کہ ہم پاکستانی ہیں اور بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کے نظریہ پر ایمان رکھتے ہیں اور کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی کہ غاصب اسرائیل کے لئے نرم رویہ رکھے۔انہوںنے عوام سے اپیل کی کہ فلسطینی عوام کی مالی ، سیاسی، اخلاقی مدد جاری رکھیں۔
کانفرنس میں علامہ مرزا یوسف حسین، مسلم پرویز، علامہ صادق جعفری، مفتی مرتضی رحمانی، علامہ باقر حسین، علامہ عقیل انجم قادری، پیر ازہر علی ہمدانی، مفتی دائود احمد، مفتی عبد المجید، مفتی محمد سعید، علامی رضی حیدر، علامہ بدر الحسنین، علامہ سجاد حاتمی، سید شبر رضا، علامہ عبد الوحیدیونس، الیاس مغل، مولانا رضا جعفری، پیر سید اشرفی، پروفیسر منوج چوہان، مگھن سنگھ، مولانا اطہر مشہدی ، بشیر سدوزئی، علامہ شوکت مغل قادری، مولانا ملک غلام عباس، مولانا حیات عباس نجفی، قاضی زاہد حسین، سمیت عرم بٹ، ڈاکٹر صدف مصطفی، طلعت نورین، فروا حسن، ڈاکٹر

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan