Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

مسئلہ فلسطین کے منصفانہ حل کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں۔ افغان قونصل جنرل عبد الجبار

افغانستان میں طالبان حکومت کے کراچی میں قونصل جنرل عبد الجبار ٹھکری نے کہا ہے کہ مسئلہ فلسطین کے منصفانہ حل کی تمام کوششوں کی حمایت کرتے ہیں۔ ہم فلسطینی عوام کے ساتھ ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کے روز فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے وفد کے ساتھ ملاقات کے دوران کیا۔ فلسطین فاؤنڈیشن پاکستا ن کے وفد نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سرپرست رکن اسرار عباسی کی قیادت میں کراچی میں افغان قونصلیٹ میں ملاقات کی اس موقع پر ان کے ہمراہ ڈاکٹر صابر ابو مریم، ڈاکٹر صدف مصطفی اور ڈاکٹر علی واصف بھی موجود تھے۔
ملاقات کے دوران افغان قونصل جنرل عبد الجبار ٹھکری نے فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کی کوششوں کی تعریف کی اور کہا کہ افغانستان کے عوام نے ایک طویل جدوجہد کے بعد امریکی دشمن کو شکست دی ہے۔ امریکہ پوری دنیا میں ظلم و بربریت او ر دہشت گردی کا بانی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں مشترکہ کوششوں سے امریکہ اور اسرائیل کی سازشوں کا مقابلہ کرنا ہو گا۔ انہوں نے کشمیر میں جاری بھارت کی ریاستی دہشتگ گرد ی کی مذمت کی۔
فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے وفد نے افغان قونصل جنرل کو عالمی فلسطین کانفرنس میں شرکت کا دعوت نامہ پیش کیا جس کو انہوں نے قبول کرتے ہوئے یقین دہانی کروائی کہ وہ کانفرنس میں شریک ہو کر مظلوم فلسطینیوں کے لئے آواز اٹھائیں گے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan