Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

ایتمار بین گویر کا سخت پہرے میں یہودی شرپسندوں کے ہمراہ مسجد ابراہیمی پر دھاوا

الخلیل  (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) اسرائیل کے قومی سلامتی کے وزیر ایتمار بین گویر نے مقبوضہ مغربی کنارے کے تاریخی شہر الخلیل میں واقع مسجد ابراہیمی پر دھاوا بول دیا۔ اس موقعے پر قابض فوج اور پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی تھی۔قابض اسرائیلی فوج نے اس دوران مسجد کو مسلمان نمازیوں کے لیے بند کر دیا۔

انتہا پسند اسرائیلی وزیر ایتمار بین گویر نے مسجد ابراہیمی پر دھاوا بولنے والے آباد کاروں کے ہجوم سے خطاب کیا اور مسجد کے صحنوں میں تلمودی رقص کیا۔

بین گویر نے اپنی تقریر میں کہا کہ اسرائیل مشکل وقت سے گزر رہا ہے۔ شین بیت کے اندر ایسے عناصر ہیں جو منتخب حکومت کو تبدیل کرنے کے لیے اسے سیاسی طور پر ختم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

اس کا یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب قابض اسرائیلی حکام نے منگل کے روز یہودیوں کی ’عید فسح‘ کی تعطیل کے موقع پر مسجد ابراہیمی کو مسلمان نمازیوں کے لیے بند کر دیا ہے۔ اسے آباد کاروں کے لیے دو دن کے لیے کھول دیا تھا۔

الخلیل میں محکمہ اوقاف ڈائریکٹوریٹ میں مساجد ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر اکرم التمیمی نے بتایا کہ قابض حکام نے یہودیوں کی مذہبی عید کے بہانے منگل اور بدھ کو مسجد ابراہیمی کو بند کر دیا۔

التمیمی نے کہا کہ قابض اسرائیلی حکام نے مسجد کے تمام حصوں کو اسرائیلی آباد کاروں کے لیے کھول دیا۔

انہوں نے نشاندہی کی کہ اس بندش میں مسجد کے اطراف کا علاقہ بھی شامل ہے جہاں سخت اقدامات کے درمیان فلسطینیوں کو فوجی چوکیوں کے ذریعے داخل ہونے یا باہر نکلنے پر پابندی ہے۔

مسجد ابراہیمی پرانے الخلیل شہر میں واقع ہے جو اسرائیلی کنٹرول میں ہے۔ یہ تقریباً 400 آباد کاروں کا گھر ہے جس کی حفاظت تقریباً 1500 اسرائیلی فوجی کرتے ہیں۔

اسرائیل ہر سال مسلمانوں کے لیے مختلف تعطیلات کے دوران 10 دن کے لیے مسجد ابراہیمی کو بند کر دیتا ہے اور اسے زمانی اور مکانی تقسیم کے پروگرام کے تحت اسے آباد کاروں کے لیے کھول دیتا ہے۔

سنہ 1994ء میں اسرائیل نے مسجد ابراہیمی کو تقسیم کرتے ہوئے اس کا 63 فی صد رقبہ یہودیوں کے لیے مختص کر دیا۔ اس اس کاصرف 37 فی صد حصہ مسلمانوں کو دیا گیا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan