Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

غزہ میں جنگ ختم، حماس کا جنگ بندی معاہدے پر مکمل عزم: خلیل الحیہ

دوحہ ۔(مرکز اطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن )اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے سیاسی شعبے کے رہنما اور غزہ میں تنظیم کے سربراہ خلیل الحیہ نے واضح کیا ہے کہ حماس اور تمام فلسطینی مزاحمتی دھڑے غزہ پر قابض اسرائیل کی مسلط کردہ جنگ کے خاتمے کے لیے طے پانے والے جنگ بندی معاہدے پر پوری طرح کاربند ہیں اور اس پر مکمل طور پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں گے۔

قاہرہ نیوز کو دیے گئے ایک انٹرویو میں خلیل الحیہ نے کہا کہ بین الاقوامی برادری کی متفقہ کوششیں اور مصر میں ہونے والی تاریخی یکجہتی نے اس معاہدے کو تقویت دی ہے اور یہی عناصر اس کے پائیدار رہنے کی ضمانت ہیں۔

انہوں نے فلسطینی عوام بالخصوص غزہ کے شہریوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے صہیونی بمباری اور آگ اگلتے آتش فشاں جیسے حملوں کے باوجود صبر، استقامت اور عزم کی وہ مثال قائم کی ہے جو رہتی دنیا تک یاد رکھی جائے گی۔

خلیل الحیہ نے کہا کہ ہم اور تمام فلسطینی فصائل اس معاہدے پر اس لیے قائم ہیں کہ ہم اس میں اپنے عوام کے لیے امن، تحفظ اور سکون کی امید دیکھتے ہیں۔ ہمارا یقین ہے کہ یہ معاہدہ ہمارے عوام کو وہی زندگی لوٹائے گا جو دنیا کے دیگر اقوام کو حاصل ہے۔ ہم پختہ عزم کے ساتھ اس معاہدے کو انجام تک پہنچائیں گے۔

انہوں نے مصر، قطر اور ترکیہ کے ثالثی کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان ممالک کی کوششیں قابل قدر ہیں۔ مصر اور صدر عبدالفتاح السیسی کی میزبانی میں ہونے والی بین الاقوامی کانفرنس، جس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی شرکت کی، اس بات کی ضمانت ہے کہ غزہ میں یہ جنگ اب ختم ہو چکی ہے۔

خلیل الحیہ نے معاہدے میں شامل شقوں پر عمل درآمد کے حوالے سے کہا کہ حماس تمام انسانی تقاضوں کو پورا کرنے میں سنجیدہ ہے، بالخصوص شہداء اور دیگر جثامين کی تلاش اور واپسی کے معاملے میں۔ ان کے مطابق یہ عمل مشکل ہے کیونکہ کئی جثامین ملبے تلے دبے ہوئے ہیں اور زمین کی ساخت میں تبدیلیوں کے باعث انہیں نکالنے میں وقت اور بھاری مشینری درکار ہوگی، تاہم وہ اس سلسلے میں بھرپور کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ غزہ کے لیے انسانی امداد میں اضافہ کیا جائے گا تاکہ تباہ حال عوام کی ضروریات پوری کی جا سکیں، خاص طور پر رہائش اور طبی سامان کی فوری فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔ خلیل الحیہ نے ثالث ممالک سے اپیل کی کہ وہ امدادی سرگرمیوں میں مزید تیزی لائیں، کیونکہ سردیوں کے موسم سے قبل انسانی صورتحال انتہائی نازک مرحلے میں داخل ہو رہی ہے۔

 

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan