Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

ایشین فٹ بال کنفیڈریشن کا ’فیفا‘ سے اسرائیلی قومی ٹیم کو نسل کشی کی حمایت پر سزا ددینے کا مطالبہ

کوالالمپور  (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) ایشین فٹ بال کنفیڈریشن کی ایگزیکٹیو کمیٹی نے اپنے صدر کی جانب سے بین الاقوامی فٹ بال فیڈریشن ’فیفا‘ سے اسرائیلی قومی ٹیم کے خلاف غزہ میں اسرائیل کی تباہی کی جنگ کی حمایت کرنے پر سخت کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

گیارہ اپریل 2025ء کو ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں منعقدہ ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس کے اختتام پر الشیخ سلمان بن ابراہیم الخلیفہ نے ایشین فٹ بال کنفیڈریشن کی جانب سے فلسطینی فٹ بال ایسوسی ایشن کو اسرائیلی فٹ بال ایسوسی ایشن کی منظوری دینے کی درخواست کی حمایت کا اعادہ کیا۔

الشیخ نے کہا کہ “ہم فیفا کی طرف سے اٹھائے گئے اقدامات کو سراہتے ہیں، لیکن ہم اس مسئلے کے جلد حل کی امید کرتے ہیں، جس سے ہمارے ایک رکن فلسطینی فٹ بال ایسوسی ایشن کے لیے تشویش ہے، ہم صرف اتنا مطالبہ کرتے ہیں کہ فیفا کے اندر متعلقہ ادارے اس کیس کا مطالعہ کریں اور واضح فیصلے کریں، کیونکہ یہ معاملہ بہت طویل عرصے سے چل رہا ہے”۔

ایشین فٹ بال کنفیڈریشن کی آفیشل ویب سائٹ پر شائع ہونے والے ایک بیان میں، ایگزیکٹو کمیٹی نے “فلسطینی فٹ بال ایسوسی ایشن کی طرف سے 74ویں فیفا جنرل اسمبلی میں پیش کی گئی تجویز پر فوری فیصلے کے لیے صدر سے اپیل کی اور کمیٹی نے فلسطین فیڈریشن کے لیے اپنی مکمل اور متحد حمایت کا اظہار کیا’۔

اے ایف سی نے 35ویں جنرل اسمبلی کے اختتام کے بعد الشیخ سلمان کی جانب سے اپنی ویب سائٹ پر ایک اور وضاحت شائع کی، جس میں انہوں نے زور دیا کہ “فیفا کی نظم و ضبط، نظم و نسق، اور آڈٹ اور تعمیل کمیٹیوں کے نتائج کا جلد از جلد اعلان کیا جانا چاہیے”۔

انہوں نے مزید کہاکہ “ہم فلسطینی فٹ بال خاندان اور جاری تنازعات سے متاثر ہونے والے تمام لوگوں کے ساتھ یکجہتی کے ساتھ کھڑے ہیں،ہم احتساب کی ضرورت پر زور دیتے ہیں۔ اے ایف سی حالات کی پیشرفت پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے اور ہم عالمی اصولوں کے مطابق فلسطینی فٹ بال ایسوسی ایشن کے مطالبات کو بروقت
پورا کرنے کی اہمیت کو اجاگر کرنا چاہتے ہیں۔”

فلسطینی فٹ بال ایسوسی ایشن نے ایک سے زیادہ مواقع پر اسرائیلی فٹ بال ایسوسی ایشن کو سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ 7 اکتوبر 2023 سے قابض ریاست کی طرف سے شروع کی گئی تباہی کی جنگ اور ان خلاف ورزیوں کے لیے اسرائیلی فٹ بال ایسوسی ایشن کی حمایت، مغربی کنارے کی زمینوں پر غیر قانونی طور پر تعمیر کی گئی بستیوں کے چھ کلبوں کو مقامی مقابلوں میں حصہ لینے کی اجازت کے علاوہ فلسطینی کھیلوں کو منظم طریقے سے نشانہ بنانے،غزہ کی پٹی اور مغربی کنارے میں 286 سے زیادہ کھیلوں کی تنصیبات کو تباہ کرنے،582 سے زیادہ کھلاڑی، جن میں 270 فٹ بال کھلاڑی بھی شامل ہیں کونشانہ بنانے کے مجرمانہ واقعات کی تحقیقات کرانے پر زور دیا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan