Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

غزہ میں امداد لینے والوں پر حملے سے متعلق صہیونی فوج کا جعلی پروپیگنڈہ بے نقاب

غزہ  (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) غزہ میں حکومتی میڈیا آفس نے واضح کیا ہے کہ قابض اسرائیل نے ایک جعلی اور دھوکہ دہی پر مبنی ویڈیو جاری کی ہے تاکہ اپنی ظلم و ستم کی وحشت کو چھپایا جا سکے، جس میں رفح کے قریب انسانی امداد کے مراکز کے سامنے بے گناہ 31 شہری شہید اور 200 سے زائد زخمی ہوئے۔

حکومتی میڈیا آفس نے اپنے بیان میں کہا کہ قابض ریاست کی یہ ویڈیو “ظالمانہ جرم سے اپنے آپ کو بری الذمہ کرنے کی ایک کھلی اور واضح کوشش ہے”۔

اس سے قبل قابض فوج نے ایک ڈرون کیمرے سے فلمایا گیا ایک کلپ جاری کیا تھا جس میں دعویٰ کیا گیا کہ “مسلح افراد نے انسانی امداد کے قریب کھڑے شہریوں پر فائرنگ کی ہے”۔

حکومتی میڈیا آفس نے اس ویڈیو کی اشاعت کا وقت جو کہ خونریز واقعے کے 15 گھنٹے بعد جاری کی گئی اور ویڈیو میں حقائق کو مسخ کر کے قابض ریاست کی صفائی پیش کرنے کی کوششوں کو ایک منظم پروپیگنڈا قرار دیا۔

بیان میں کہا گیا کہ “قابض ریاست کی طرف سے دی گئی مسلح افراد کی فائرنگ کی کہانی میدان کے حقائق اور بچ جانے والے گواہوں کی شہادتوں کے بالکل برعکس ہے”۔

مزید کہا گیا کہ “کسی قسم کا کوئی مسلح مقابلہ نہیں ہوا کیونکہ قابض فوج پورے علاقے پر مکمل قابض تھی۔ واقعہ صاف دکھاتا ہے کہ اسرائیلی فضائیہ شہریوں پر گولیاں برسانے والی تھی”۔

حکومتی میڈیا آفس نے بتایا کہ “قابض ریاست کی ویڈیو خان یونس کے مشرق کی ہے نہ کہ رفح کے مغرب کی جو قابض ریاست کے جھوٹ کو مزید بے نقاب کرتی ہے۔ ویڈیو میں دکھایا گیا تھا کہ آٹا تقسیم کیا جا رہا ہے، حالانکہ اسرائیلی اور امریکی امدادی مراکز آٹا تقسیم نہیں کرتے”۔

بیان میں کہا گیا کہ “یہ پورا منظرنامہ بناوٹی اور جعلی ہے جس کا مقصد عوام کو گمراہ کرنا اور قابض ریاست کی جرائم سے توجہ ہٹانا ہے”۔

بیان میں کہا گیا کہ “قابض ریاست اپنے جرائم پیشہ گروہوں کے ذریعے امداد کی چوری کو آسان بنا رہا ہے اور نوے روز سے زائد عرصے سے کھانے پینے کی اشیاء کی فراہمی روک کر فلسطینیوں کو جان بوجھ کر بھوکا مارنے کی کوشش کر رہا ہے”۔

حکومتی میڈیا آفس نے کہا کہ قابض ریاست کی میڈیا پالیسی اب عالمی سطح پر بے نقاب ہو چکی ہے اور اس کی ساکھ بین الاقوامی اداروں کے سامنے ختم ہو چکی ہے، خاص طور پر اقوام متحدہ کی ایجنسیوں کے سکولوں پر بمباری کی جواز پیش کرنے کی جھوٹی کوششوں کے بعد۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ قابض ریاست کی جانب سے جعلی اور ڈرامائی منظر کشی کی کوششیں حقائق کو مٹا نہیں سکتیں، اور یہ واضح ہے کہ وہی فوجی ہیں جنہوں نے بھوکے اور پریشان فلسطینیوں پر گولیاں برسائیں۔

بیان کے اختتام پر کہا گیا کہ رفح میں ہونے والی یہ بھیانک قتلِ عام ایک مصدقہ اور ناقابلِ تردید جرم ہے، جسے جعلی ویڈیوز سے چھپایا نہیں جا سکتا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan