Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

غزہ میں نہتے فلسطینیوں کا قتل عام،33 معصوم شہری شہید

غزہ -فلسطین فائونڈیشن پاکستان جمعہ کے روز قابض صہیونی فوج نے غزہ کی پٹی میں متعدد مقامات پر قتل عام کیا، جن میں سے زیادہ تر خیموں اور رہائشی علاقوں میں بے گھر افراد کو نشانہ بنایا گیا۔ اسرائیلی فوج کے ہاتھوں اس قتل عام کے نتیجے میں درجنوں فلسطینی شہید اور زخمی ہوئے، جن میں زیادہ تر بچے اور خواتین شامل ہیں۔

طبی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ غزہ کی پٹی پر مسلسل بمباری کے نتیجے میں مزید 33 فلسطینی شہید ہوئے ہیں، جن میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔

اسرائیلی جاسوس طیارے نے وسطی غزہ کی پٹی میں نصیرات کیمپ کے مغرب میں ارض ابو سلیم کے علاقے میں شحادہ خاندان سے تعلق رکھنے والے ایک گھر کی چھت پر بیٹھے شہریوں کے ایک گروپ کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں 6 افراد شہید اور دیگر زخمی ہو گئے۔

خان یونس میں قابض فوج نے قندیل خاندان سے تعلق رکھنے والے گھر کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں 5 افراد شہید ہوگئے۔

قابض فوج نے غزہ کے مشرق میں الزیتون محلے میں الندیم اسٹریٹ پر ایک رہائشی اپارٹمنٹ پر بمباری کی، جس کے نتیجے میں ایک خاتون اور دو بچے شہید ہوگئے۔

شمالی غزہ کی پٹی میں کمال عدوان ہسپتال کے عقب میں العالمی علاقے میں حمد خاندان کے ایک گھر پر قابض فوج کی بمباری سے دو افراد شہید اور متعدد زخمی ہو گئے۔

غزہ کے وسطی شہر میں واقع النصیرات کیمپ کی انتظامیہ نے ایک مختصر بیان میں کہا کہ قابض اسرائیلی فوج کی بمباری نے کیمپ کے مغرب میں بے گھر ہونے والے افراد کے خیموں کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں متعدد افراد شہید اور زخمی ہوئے، جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan