بیروت – فلسطین فائونڈیشن پاکستان آج جمعرات کو لبنانی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے شمالی مقبوضہ فلسطین میں صہیونی ریاست کے علاقوں پر ڈرونز اور توپ خانے سے گولہ باری کی، جس کے نتیجے میں دشمن فوج کو بھاری جانی اور مالی نقصان پہنچا ہے۔
حزب اللہ نے برنیت چھاؤنی، جل العلام، اور کریات شمونہ بستی پر ڈرونز سے بمباری کی، جس کے نتیجے میں متعدد صہیونی ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔
حزب اللہ نے اطلاع دی ہے کہ اس نے نصف شب کے بعد جنوبی لبنان کے دیہاتوں پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں برنیت چھاؤنی کو بھاری توپ خانے کے گولوں سے نشانہ بنایا۔ اس کے علاوہ حملہ آور ڈرونز سے کریات شمونہ بستی میں قابض فوج کے کیمپوں پر بمباری کی گئی۔
حزب اللہ نے بھاری توپ خانے کا استعمال کرتے ہوئے برنیت چھاؤنی کو نشانہ بنایا اور ڈرون کی مدد سے بالائی الجلیل میں بمباری کی گئی۔
الجزیرہ ٹی وی چینل نے اطلاع دی ہے کہ شمالی مقبوضہ فلسطین میں کریات شمونہ اور اس کے آس پاس کے کئی قصبوں میں سائرن بجنے کی آوازیں سنائی گئی ہیں۔
دریں اثنا، قابض اسرائیلی فوج نے بتایا کہ اس نے گذشتہ رات جنوبی لبنان کے 10 مختلف علاقوں پر بمباری کی، جس میں حزب اللہ کے ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا گیا۔