Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

پناہ گزینوں کی واپسی اور قابض اسرائیل کے خاتمے کے بغیر فلسطینی مہاجرین کا مسئلہ حل نہیں ہو سکتا: حماس

غزہ   (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) اسلامی تحریک مزاحمت “حماس” نے اس بات پر دوٹوک انداز میں زور دیا ہے کہ فلسطینی پناہ گزینوں کا مسئلہ صرف اور صرف قابض اسرائیل کے مکمل خاتمے اور جبراً بے دخل کیے گئے فلسطینیوں کی ان کے آبائی گھروں کو واپسی کے ذریعے ہی حل کیا جا سکتا ہے۔

عالمی یومِ پناہ گزین کے موقع پر جمعہ کے روز جاری کردہ اپنے بیان میں حماس نے کہا ہے کہ واپسی کا حق فلسطینی قوم کا نہ صرف انفرادی بلکہ اجتماعی حق ہے، جو نہ تو وقت کی گرد میں مٹایا جا سکتا ہے اور نہ ہی کوئی فریق اس حق سے دستبردار ہو سکتا ہے یا اس پر سودے بازی کا مجاز ہے۔

حماس نے واضح کیا کہ فلسطینی پناہ گزینوں کی وطن واپسی کا یہ حق بین الاقوامی قوانین، انسانی حقوق کے عالمی معاہدوں اور اقوام متحدہ کی قراردادوں خصوصاً قرارداد 194 کے تحت پوری طرح تسلیم شدہ ہے۔

حماس نے کہا کہ غزہ پر قابض اسرائیل کی جاری نسل کش جنگ، قحط، جبری نقل مکانی اور گولا باری کے سائے میں بے گھر ہونے والے لاکھوں فلسطینی پناہ گزینوں کی حالت کو مزید ابتر کر چکی ہے۔ اس صورتحال میں عالمی برادری کی قانونی، اخلاقی اور سیاسی ذمہ داری ہے کہ وہ فوری مداخلت کرے اور قابض اسرائیل کے انسانیت سوز جرائم کو روکنے کے لیے عملی اقدامات اٹھائے۔

اسی تسلسل میں حماس نے مغربی کنارے کے کیمپوں میں فلسطینی پناہ گزینوں کے خلاف جاری قابض فوج کی درندگی، گھروں پر دھاوے، مسماری اور جبری بے دخلی کی بھی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ تحریک نے کہا کہ یہ منظم حملے، پناہ گزینوں کے تاریخی حق اور ان کے مسئلے کو ختم کرنے کی صہیونی کوششوں کا حصہ ہیں۔

حماس نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ قابض اسرائیل کے رہنماؤں کو انسانیت کے خلاف جرائم پر بین الاقوامی عدالتوں کے کٹہرے میں لانے کے لیے فوری اقدام کرے اور اس نسل پرست، فاشسٹ صہیونی ریاست کو عالمی سطح پر تنہا کر کے اس کے بائیکاٹ کی مہم کو تیز کرے۔

اپنے بیان میں حماس نے فلسطینی پناہ گزینوں کی امداد و بحالی کی اقوام متحدہ کی ایجنسی “انروا” کے کردار کو کمزور یا ختم کرنے کی تمام صہیونی امریکی کوششوں کو بھی سختی سے مسترد کر دیا۔ تحریک نے خبردار کیا کہ قابض اسرائیل کی جانب سے اس ادارے کے اختیارات کو کسی اور ادارے کو منتقل کرنے کی کوششیں ایک مذموم سازش ہیں، جس کا مقصد فلسطینی پناہ گزینوں کو درپیش مشکلات کو مزید بڑھانا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan