Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

مغربی کنارے میں فلسطینی بچوں کی شہادتوں میں تین گنا اضافہ: یو این


نیو یارک – فلسطین فائونڈیشن پاکستان

اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ “قابض اسرائیلی افواج کے منظم فوجی کارروائیوں کے نتیجے میں شہید ہونے والے فلسطینی بچوں کی تعداد سات اکتوبر سے پچھلے دس ماہ میں 39 کے مقابلے میں 115 ہو چکی ہے، جو تقریباً تین گنا زیادہ ہے۔”

اقوام متحدہ کے انسانی امور کے رابطہ دفتر نے بدھ کو اپنی رپورٹ میں مزید کہا کہ سات اکتوبر سے (اسرائیلی) فورسز کی جانب سے فائرنگ سے زخمی ہونے والے فلسطینی بچوں کی تعداد پچھلے دس مہینوں کے مقابلے میں 615 سے بڑھ کر 1,411 ہو گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق، گذشتہ دس ماہ کے مقابلے میں سات اکتوبر سے اب تک اسرائیلی فوج کے ہاتھوں شہید ہونے والے فلسطینی بچوں کی تعداد تقریباً تین گنا بڑھ گئی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ “سات اکتوبر 2023 سے 12 اگست 2024ء کے درمیان مغربی کنارے اور مشرقی بیت المقدس میں 594 فلسطینیوں کو شہید کیا گیا۔”

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ “ان میں سے 577 افراد قابض اسرائیلی فوج کے ہاتھوں، 10 آباد کاروں کے ہاتھوں شہید ہوئے اور 7 ابھی تک معلوم نہیں ہو سکے کہ انہیں کس نے شہید کیا تھا۔ 100 سے زائد ایسے واقعات میں قابض اسرائیلی فوج نے شہید بچوں کی لاشیں قبضے میں لے لی ہیں۔”

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan