غزہ – فلسطین فائونڈیشن پاکستان
اسلامی تحریک مزاحمت ‘حماس’ کے عسکری ونگ شہید عزالدین القسام بریگیڈز نے طوفان الاقصیٰ کے 320ویں روز بھی غزہ کی پٹی کے متعدد علاقوں میں گھسنے والی صہیونی فوجوں کا مقابلہ جاری رکھا۔
القسام بریگیڈز نے وسطی غزہ کی پٹی میں دیر البلح شہر کے مشرق میں ایک صہیونی “مرکاوہ” ٹینک کو “الیاسین 105” گولے سے نشانہ بنایا۔
مجاہدین غزہ کے تمام محاذوں پر دستیاب وسائل اور بھرپور جذبے کے ساتھ بزدل دشمن فوج کا خوب مقابلہ کر رہے ہیں اور انہیں جانی اور مالی نقصان پہنچا رہے ہیں۔
کل بدھ کو القسام بریگیڈز کے ملٹری میڈیا نے ان شدید جھڑپوں کے بارے میں متعدد فوجی پیغامات جاری کیے، جن میں بریگیڈ کے مجاہدین نے دھماکہ خیز آلات، اینٹی آرمر راکٹوں، اور دیگر اسلحے کا استعمال کرتے ہوئے دشمن کی افواج کے ساتھ جھڑپیں کیں۔
القسام بریگیڈز نے ایک ویڈیو کلپ جاری کیا جس میں 08/11/2024 کو شمالی اردن کی وادی میں واقع “محولا” یہودی بستی کے قریب کی گئی فائرنگ کی کارروائی کے مناظر دکھائے گئے ہیں۔ اس آپریشن میں ایک صہیونی ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے تھے۔
جنگی صفوں سے واپسی کے بعد بریگیڈ کے مجاہدین نے بتایا کہ انہوں نے ایک سرنگ کو دھماکے سے اڑا دیا، جس کے اندر صہیونی فوجی موجود تھے۔ مغربی غزہ کے حمد ٹاؤن کے قریب کی گئی اس کارروائی میں متعدد صہیونی فوجی ہلاک ہوئے۔
القسام بریگیڈز نے دیر البلح کے مشرق میں “الیاسین 105” گولے کے ساتھ صہیونی “مرکاوہ” ٹینک کو بھی نشانہ بنایا۔