Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

دس ماہ میں غزہ میں اسرائیلی جنگی جرائم اور نسلی کی تلخ تفصیل


غزہ – فلسطین فائونڈیشن پاکستان  غزہ کی پٹی میں سرکاری میڈیا کے دفتر نے مسلسل 315ویں دن غزہ پر قابض اسرائیلی فوج کی طرف سے مسلط کی گئی نسل کشی کی جنگ کے اہم ترین اعدادوشمار پر ایک تازہ رپورٹ جاری کی ہے۔

سرکاری انفارمیشن آفس کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ کی نقل مرکز اطلاعات فلسطین کو موصول ہوئی ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ قابض اسرائیلی فوج نے جارحیت کے آغاز سے اب تک 3,493 قتل عام کیے ہیں، جن میں 50,000 افراد شہید اور لاپتہ ہیں۔

سرکاری میڈیا آفس کی طرف سے جاری کردہ جنگ کے مجموعی اعدادوشمار درج ذیل ہیں:

  • قابض فوج کے ہاتھوں 3,493 قتل عام
  • 50,005 فلسطینی شہید اور لاپتہ
  • 10,000 لاپتہ
  • 40,005 شہداء جو ہسپتالوں میں پہنچے
  • 16,479 بچے شہید
  • نسل کشی کی جنگ میں 115 شیر خوار بچے پیدا ہوئے اور شہید ہوئے
  • 36 فلسطینی قحط کے نتیجے میں شہید ہوئے
  • 11,102 خواتین شہداء
  • طبی عملے کے 885 کارکن شہید
  • سول ڈیفنس کے 82 کارکن شہید
  • 168 صحافی شہید
  • سات ہسپتالوں کے اندر قابض فوج کی طرف سے فلسطینیوں کے قتل عام کے بعد اجتماعی قبریں بنائی گئیں
  • ہسپتالوں کے اندر 7 اجتماعی قبروں سے 520 شہداء کی لاشیں برآمد
  • 92,401 زخمی ہوئے
  • 59 فیصد زخمی خواتین اور بچے
  • 175 پناہ گاہوں کو نشانہ بنایا گیا
  • 17,000 بچے اپنے والدین میں سے ایک یا دونوں سے محروم
  • تقریباً 3,500 بچے غذائی قلت اور خوراک کی کمی کی وجہ سے موت کے خطرے سے دوچار ہیں
  • غزہ کی پٹی کی تمام گزرگاہوں کی بندش اور محاصرے کو سخت کیے ہوئے 102 دن گزر چکے ہیں
  • تقریباً 12,000 زخمیوں کو علاج کے لیے بیرون ملک سفر سے محروم کیا گیا
  • جنگ کے دوران 10,000 کینسر کے مریضوں کو موت کا سامنا ہے اور انہیں علاج سے محرومی کا سامنا ہے
  • مختلف امراض میں مبتلا 3,000 مریضوں کو بیرون ملک علاج سے روک دیا گیا
  • تقریباً 17 لاکھ 37 ہزار 524 فلسطینی نقل مکانی کے نتیجے میں متعدی بیماریوں سے متاثر
  • قابض فوج کی طرف سے ویکسین کی 1,300,000 خوراکیں غزہ کی پٹی میں لانے پر پابندی
  • صحت کی دیکھ بھال کی کمی کی وجہ سے تقریباً 60,000 حاملہ خواتین خطرے میں ہیں
  • تقریباً 350,000 دائمی مریضوں کو دواؤں کی فراہمی روکنے کی وجہ سے خطرہ لاحق
  • نسل کشی کی جنگ کے دوران غزہ کی پٹی سے 5,000 فلسطینی پابند سلاسل
  • محکمہ صحت کے 310 اہلکاروں کی گرفتاری
  • تقریباً 36 صحافی گرفتاری کے بعد نامعلوم مقامات پر منتقل
  • غزہ میں 2 ملین افراد بے گھر
  • اسرائیلی بمباری میں 198 سرکاری ہیڈکوارٹر تباہ
  • جارحیت میں 121 سکول اور یونیورسٹیاں مکمل طور پر تباہ ہو گئیں

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan