Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

صنعا پر امریکی فضائی حملے میں شہداء کی تعداد 12 ہو گئی

صنعاء  (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) یمن کی انصار اللہ تحریک نے اعلان کیا ہے کہ دارالحکومت صنعا کے ضلع بنی الحارث پرامریکی فضائی حملوں میں شہید ہونے والوں کی تعداد 12 ہو گئی ہے جن میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں اور چار زخمی ہیں۔

المسیرہ سیٹلائٹ چینل نے حوثیوں کے زیرانتظام چلنے والی وزارت صحت کے حوالے سے بتایا کہ “ضلع بنی الحارث کے علاقے ثقبان پر امریکی جارحیت کے نتیجے میں شہادتوں کی تعداد 12 ہو گئی ہے، جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں اور 4 زخمی ہیں”۔

چینل نے رپورٹ کیا کہ “جارحیت میں تین گھروں کو نشانہ بنایا”، جس کے نتیجے میں “ابتدائی طور پر بچوں اور خواتین سمیت آٹھ شہید اور متعدد زخمی ہوئے۔”

یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب امریکہ مارچ کے وسط سے یمن کے مختلف علاقوں پر تقریباً روزانہ حملے کر رہا ہے۔

پندرہ مارچ کو امریکہ نے یمن پر اپنے حملے دوبارہ شروع کیے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے امریکی فوج کو حوثی گروپ کے خلاف “بڑی کارروائی” شروع کرنے کے احکامات کے بعد یہ بمباری شروع کی گئی ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan