Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

یمن سے داغے گئے بیلسٹک میزائل نے قابض اسرائیل میں خوف و ہراس پھیلا دیا

مقبوضہ بیت المقدس  (مرکز اطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) قابض اسرائیل کی غاصب ریاست ایک بار پھر شدید خوف اور سراسیمگی کی لپیٹ میں آ گئی، جب یمن سے داغے گئے ایک بیلسٹک میزائل نے فلسطین کے مقبوضہ علاقوں کی فضا کو لرزا کر رکھ دیا۔ جیسے ہی میزائل کی اطلاع ملی، قابض اسرائیل کے تمام شہروں اور قصبوں میں خطرے کے سائرن بج اٹھے، اور لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

قابض اسرائیلی فوج نے ایک مختصر بیان میں تصدیق کی کہ یمن سے ایک میزائل داغا گیا ہے، اور اس کی روک تھام کی کوشش کی جا رہی ہے۔ بیان میں بتایا گیا کہ قابض اسرائیل کی میزائل شکن نظام “ہیٹز” (Arrow) نے اس یمنی میزائل کو فضا میں روکنے کی ناکام یا جزوی کوشش کی۔

بیان کے مطابق، غزہ کی پٹی پر جاری صہیونی جنگی جارحیت کے دوبارہ آغاز کے بعد، یعنی گزشتہ ساڑھے تین ماہ کے دوران، یمن کی جانب سے قابض اسرائیلی ریاست پر داغے گئے بیلسٹک میزائلوں کی تعداد 53 سے تجاوز کر چکی ہے، جن میں سے اکثریت کا ہدف تل ابیب کا علاقہ رہا ہے۔

قابض اسرائیلی فوج کے ریڈیو نے اطلاع دی ہے کہ یمن سے میزائل فائر ہونے کے بعد، قابض اسرائیل نے ملک بھر میں فضائی حدود کو عارضی طور پر بند کر دیا، جس سے ریاست کے اندر خوف و ہراس اور اضطراب مزید بڑھ گیا۔

اسی دوران قابض اسرائیلی فوج نے یہ بھی تسلیم کیا کہ آج غزہ کی جنوبی پٹی سے دو مزید راکٹ فائر کیے گئے، جنہیں روکنے کے لیے قابض اسرائیل کے دفاعی نظام نے کوشش کی، مگر اس کے نتائج پر مکمل خاموشی اختیار کی گئی ہے۔

قابض اسرائیل جو خود مظلوم فلسطینی عوام پر گزشتہ کئی ماہ سے درندگی، بمباری اور قتل عام کا طوفان برپا کیے ہوئے ہے، اب خود خطے کی مزاحمتی قوتوں کی مزاحمت کا سامنا کر رہا ہے۔ یمن کی طرف سے داغے گئے میزائل قابض اسرائیل کے لیے اس حقیقت کا پیغام ہیں کہ فلسطینی نسل کشی، ہسپتالوں، سکولوں اور گھروں پر بمباری کا جواب اب خطے کے مختلف گوشوں سے آ رہا ہے۔

یہ صورتحال ثابت کرتی ہے کہ قابض اسرائیل صرف غزہ یا مغربی کنارے کا مجرم نہیں بلکہ وہ پورے خطے کے امن کا دشمن ہے اور اب اس کی درندگی کے خلاف مزاحمت کی آوازیں صرف فلسطین سے نہیں بلکہ یمن جیسے دُور دراز ممالک سے بھی بلند ہو رہی ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan