Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

غزہ اور شمالی علاقے میں قابض اسرائیل کے حملوں میں 8 شہری شہید، درجنوں زخمی

غزہ (مرکز اطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) غزہ شہر اور شمالی غزہ میں قابض اسرائیل کی ظالمانہ جارحیت نے ایک بار پھر بے گناہ فلسطینیوں کی جانیں لے لیں۔ اتوار کی شام قابض اسرائیل نے غزہ اور جبالیا میں ایسے سکولوں کو شدید بمباری کا نشانہ بنایا جہاں بے گھر فلسطینی پناہ لیے ہوئے تھے۔ اس حملے میں 8 شہری شہید اور متعدد زخمی ہو گئے۔

معمدانی ہسپتال کے طبی ذرائع کے مطابق، قابض فوج نے غزہ شہر کے جنوب مشرقی علاقے الزيتون میں واقع “الحريہ” سکول کی دوسری منزل پر فضائی حملہ کیا، جس میں 4 شہری شہید اور کئی زخمی ہو گئے۔

اس کے ساتھ ہی قابض فوج نے شرقی الزيتون، شمالی القطاع کے حي الشجاعيہ، اور حي الزيتون کے علاقے میں مسجد الأبرار کے آس پاس بھی توپ خانہ سے شدید گولہ باری کی، جس نے علاقے کو کھنڈر بنا دیا۔

اتوار کی شام قابض اسرائیلی طیاروں نے غزہ شہر کے مشرقی، شمال مشرقی، اور جنوب مشرقی علاقوں پر ایک کے بعد ایک ہولناک اور وحشیانہ حملے کیے، جن میں آگ کے بڑے گولے داغے گئے، جس سے مقامی باشندے شدید خوف اور دہشت میں مبتلا ہو گئے۔

ہنگامی طبی خدمات کے ایک اہلکار نے بتایا کہ شمالی غزہ کے جبالیا علاقے میں “حلاوہ” سکول، جو بے گھر افراد کا مسکن ہے، پر قابض فوج نے بمباری کی، جس کے نتیجے میں 4 شہری شہید اور 15 زخمی ہو گئے۔

غزہ کے مختلف ہسپتالوں کے طبی ذرائع نے بتایا کہ اتوار کی صبح سے جاری قابض فوج کے فضائی حملوں میں اب تک 68 فلسطینی شہید اور سیکڑوں زخمی ہو چکے ہیں، جن میں خواتین، بچے اور بوڑھے شامل ہیں۔

یہ وحشیانہ حملے قابض اسرائیل کی سنہ2023ء سے جاری نسل کشی اور فلسطینیوں کے خلاف نہ ختم ہونے والی درندگی کا تسلسل ہیں، جس میں شہریوں کو کوئی رعایت نہیں دی جا رہی اور انسانی حقوق کی تمام حدیں پامال کی جا رہی ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan