Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

کیوبا کا امریکہ پراسرائیل کے ساتھ مل کر فلسطینیوں کی نسل کشی کا الزام

وگوٹا –  فلسطین فائونڈیشن پاکستان  کیوبا کے وزیر خارجہ برونو روڈریگز نے امریکہ پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ غزہ میں فلسطینی عوام کے خلاف “نسل کشی” میں اسرائیل کا ساتھ دے رہا ہے۔

روڈریگز نے ’ایکس‘ پلیٹ فارم پر اپنے اکاؤنٹ کے ذریعے ایک تصویر پوسٹ کی جس میں امریکہ کی طرف سے اسرائیل کو بھیجے گئے میزائل دکھائے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ “اسرائیل کی جانب سے 326 دن قبل غزہ کے باشندوں کے خلاف شروع کیے گئے نسل کشی کے حملوں میں 40,476 فلسطینی شہید اور 93,647 افراد زخمی ہوئے تھے۔ فلسطینیوں کی بڑی تعداد میں شہادتیں منظم نسل کشی کی عکاسی کرتی ہیں اور اس جرم میں امریکہ اسرائیل کے ساتھ برابر کا مجرم ہے۔”

کیوبا کے وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ “اسرائیل فلسطین کے خلاف جو نسل کشی کر رہا ہے، اس میں امریکہ اس کا واضح ساتھی ہے۔ امریکی حکومت نے اسرائیل کو 50,000 ٹن فوجی امداد فراہم کی ہے۔”

امریکی انتظامیہ غزہ کی جنگ میں اسرائیل کی غیر مشروط حمایت کی وجہ سے شدید تنقید کی زد میں ہے۔

امریکی حمایت کے ساتھ اسرائیل نے سات اکتوبر سے غزہ پر تباہ کن جنگ مسلط کر رکھی ہے، جس میں بڑے پیمانے پر تباہی اور مہلک قحط جیسے حالات پیدا ہو چکے ہیں۔ اس جنگ میں 134,000 سے زیادہ فلسطینی شہید اور زخمی ہوئے ہیں، جن میں زیادہ تر بچے اور خواتین شامل ہیں، اور 10,000 سے زیادہ لاپتہ ہیں۔

عالمی برادری کی جانب سے جنگ روکنے کی تمام اپیلیں نظرانداز کرتے ہوئے اسرائیلی حکومت مغربی اور امریکی مدد سے فلسطینیوں کی نسل کشی جاری رکھنے پر مصر ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan