Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

ٓآرمینیا نے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرلیا، حماس کا خیر مقدم

غزہ    (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن) آرمینیا نے فلسطینی ریاست کو باضابطہ طور پر تسلیم کرلیا ہے۔ دوسری جانب صہیونی ریاست نے آرمینیا کو تسلیم کرنے کے اعلان پر سخت برہمی کا اظہار کیا ہے جب کہ اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نےاسے فلسطینی قوم کی قربانیوں کی فتح قرار دیا ہے۔

جمعہ کے روز آرمینیا کی وزارت خارجہ نے مشرق وسطیٰ میں امن کی طرف آگے بڑھنے کے مقصد سے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ “غزہ میں صورتحال نازک ہے اور ہم سب کو امن کے لیے کام کرنا ہوگا”۔

وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ “جمہوریہ آرمینیا بین الاقوامی قانون اور عوام کے درمیان مساوات، خودمختاری اور پرامن بقائے باہمی کے اصولوں کے احترام پر زور دیتا ہے۔ اسی اصول کے تحت آزاد فلسطینی ریاست کو تسلیم کرتا ہے‘‘۔

بیان میں کہا گیا کہ آرمینیا مخلصانہ طور پر خطے میں دیرپا امن کے حصول کی خواہش رکھتا ہے اور، غزہ کی پٹی میں جاری جنگ میں جنگ بندی تک پہنچنےکے لیے زور دیتا رہے گا”۔

حماس نے آرمینیا کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہوئے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ آرمینیا اور فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے والے دوسرے ممالک کی پیروی کریں اور فلسطینی ریاست کو تسلیم کریں تاکہ آزاد فلسطینی ریاست کی راہ ہموار کی جا سکے۔

قابل ذکر ہے کہ مئی کے آخر میں اسپین، آئرلینڈ اور ناروے نے فلسطینی ریاست کو باضابطہ طور پر تسلیم کر لیا تھا، جس پر اسرائیل سیخ پا ہوگیا تھا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan