Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

عرب وزرائے خارجہ نے امریکی ایلچی کو غزہ کی تعمیر نو کا منصوبہ پیش کردیا ہے:مصر

دوحہ   (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) قطرمیں متعدد عرب وزرائے خارجہ کے اجلاس میں مشرق وسطیٰ کے لیے امریکی ایلچی نے شرکت کی، جس میں غزہ کی پٹی میں ہونے والی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

مصری وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ “اجلاس میں شریک عرب وزرائے خارجہ نے 4 مارچ 2025ء کو قاہرہ میں منعقدہ عرب سربراہی اجلاس میں منظور شدہ غزہ کی تعمیر نو کا منصوبہ پیش کیا”۔

مصری وزارت خارجہ نے مزید کہا کہ انہوں نے “غزہ کی پٹی کی تعمیر نو کی کوششوں کی بنیاد کے طور پر اس مسئلے پر مشاورت اور رابطہ کاری جاری رکھنے پر امریکی ایلچی کے ساتھ اتفاق کیا ہے”۔

غزہ کی پٹی میں فلسطینی وزارت صحت نے بتایا کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ کی پٹی کے ہسپتالوں میں 12 شہداء جن میں 5 کو ملبے کے نیچے سے نکالا گیا ہے۔ ان کے علاوہ 14 زخمی بھی شامل ہیں۔

وزارت نے اطلاع دی ہے کہ “7 اکتوبر 2023ء سے اب تک اسرائیلی جارحیت سے شہید ہونے والوں کی تعداد 48,515 اور زخمیوں کی111,941 ہو چکی ہے”۔

سات اکتوبر 2023 اور 19 جنوری 2023 کے درمیان غزہ کی پٹی میں قابض اسرائیلی جارحیت اور نسل کشی کی جنگ میں 160,000 سے زیادہ فلسطینی شہید اور زخمی ہوئے، جن میں سے زیادہ تر بچے اور خواتین تھیں اور 11,000 سے زیادہ لاپتہ ہوئے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan