Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

اقوام متحدہ کاجی 20سےغزہ میں جنگ بندی کرانے کا مطالبہ

دوحہ   (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن) اقوام متحدہ کے انڈر سکریٹری جنرل برائے انسانی امور اور ہنگامی امداد کے کوآرڈینیٹر مارٹن گریفتھس نے کہا ہے کہ غزہ میں نصف ملین افراد قحط کے دہانے پر ہیں اور وہ خوراک، پانی اور صحت کی بنیادی ضروریات سے محروم ہیں۔

گریفتھس نے کہا کہ غزہ کے لوگوں کی محرومی شدید اور گہری ہے اور ان کی ضروریات کے لیے کوئی بھی رقم کافی نہیں۔ اس بات کا اشارہ ہے کہ اسرائیل کو غزہ میں قابض طاقت کے طور پر امداد کی آمد میں سہولت فراہم کرنے کے لیے کہا گیا ہےمگر اس کا کوئی فائدہ نہیں ہوا۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ غزہ کی پٹی کے تمام محلوں کا صفایا کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے برازیل میں جلاس کے موقع پر “گروپ 20” کے اراکین سے اپیل کی کہ وہ اپنی سیاسی پوزیشنوں اور اثر و رسوخ کو استعمال کرتے ہوئے اس جنگ کو روکنے میں مدد کریں۔

گروپ کے ارکان کو مخاطب کرتے ہوئے گریفتھس نے کہا کہ ’’آپ کی خاموشی اور بے عملی ہی غزہ میں مزید خواتین اور بچوں کو کھلی قبروں میں پھینکنے کا باعث بنے گی۔‘‘

گریفتھس نے غزہ کی المناک صورتحال کی عمومی تصویر پیش کرتے ہوئے کہا کہ جس وقت “جی ٹوئنٹی” کا اجلاس ہو رہا تھا، اس وقت وہاں ہلاکتوں کی تعداد 30,000 تک پہنچ چکی تھی۔

انہوں نے مزید کہا کہ غزہ میں 137 دنوں سے جو کچھ ہو رہا ہے وہ اس کی شدت، بربریت اور وسعت میں بے مثال ہے، دسیوں ہزار لوگ ہلاک، زخمی یا ملبے تلے دب گئے، پورے محلے زمین بوس ہو گئے، لاکھوں بے گھر ہو گئے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan