Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

اقوام متحدہ اسرائیلی قبضے کو ختم کرنے کا پابند ہے:یو این عہدیدار

نیو یارک  (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) اقوام متحدہ کے تحقیقاتی کمیشن نے زور دیا ہے کہ اقوام متحدہ سمیت تمام ممالک اور بین الاقوامی ادارے “مقبوضہ فلسطینی سرزمین میں اسرائیل کی غیر قانونی تسلط  کو ختم کرنے کے پابند ہیں”۔

یہ بات مقبوضہ فلسطینی علاقے میں ہونے والے جرائم سے متعلق اقوام متحدہ کے آزاد بین الاقوامی کمیشن آف انکوائری کی طرف سے جمعہ کو جاری کردہ ایک بیان میں سامنے آئی ہے۔

کمیٹی کی چیئرپرسن ناوی پلے نے وضاحت کی کہ مقبوضہ فلسطینی سرزمین میں اسرائیلی پالیسیوں اور طرز عمل کے قانونی نتائج کے بارے میں بین الاقوامی عدالت انصاف کی مشاورتی رائے میں کہا گیا ہے کہ “وہاں اسرائیل کی موجودگی بین الاقوامی قانون سے متصادم ہے”۔

پلے نے زور دیا کہ طویل المدتی تنازعات اور تشدد کے چکروں کی بنیادی وجہ “اسرائیلی قبضہ” ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کمیٹی نے 2022ء میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں پیش کی گئی اپنی رپورٹ میں یہ نتیجہ اخذ کیا کہ “قبضہ بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے”۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ تمام ممالک پابند ہیں کہ وہ مقبوضہ فلسطینی سرزمین پر اسرائیل کے علاقائی دعووں یا خودمختاری کو تسلیم نہ کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ممالک کو فلسطینی سرزمین پر اسرائیل کے مسلسل قبضے کی حمایت نہیں کرنی چاہیے اور نہ ہی یروشلم کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنا چاہیے اور نہ ہی اپنے سفارتی نمائندوں کو یروشلم منتقل کرنا چاہیے۔

انیس جولائی کو بین الاقوامی عدالت انصاف نے 1967ء سے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں قابض اسرائیلی پالیسیوں اور طرز عمل کے نتیجے میں ہونے والے قانونی نتائج اور 18 ماہ تک جاری رہنے والے قانونی عمل کے بعد دیگر ممالک پر قابض  کے رویے کے نتائج کے بارے میں اپنی رائے جاری کی۔

عدالت نے دی ہیگ میں اپنے صدر دفتر سے ایک عوامی اجلاس میں اس بات پر زور دیا کہ فلسطینی اراضی پر دہائیوں سے جاری اسرائیلی قبضہ “غیر قانونی” ہے اور اسے “جلد از جلد” ختم ہونا چاہیے۔

خیال رہے کہ سات اکتوبر سے اسرائیلی غاصب امریکی حمایت کے ساتھ غزہ پر تباہی کی جنگ مسلط کیے ہوئے ہے جس کے نتیجے میں 142,000 سے زائد شہید اور زخمی ہوئے ہیں جن میں اکثریت خواتین اور بچوں کی ہے اور 10,000 ملبے تلے دب کر لاپتہ ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan