Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

اقوام متحدہ: شمالی غزہ میں شہری بنیادی ضروریات سے محروم ہیں

نیو یارک (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) اقوام متحدہ نے شمالی غزہ میں بگڑتے ہوئے انسانی حالات کے بارے میں خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ شمالی غزہ میں لاکھوں افراد امداد سے محروم ہیں۔

عالمی ادارے کا کہنا ہےکہ شمالی غزہ میں 400,000(چار لاکھ)  سے زائد افراد کو بنیادی سامان کی فراہمی میں رکاوٹ کا سامنا ہے اور انہیں جنوبی غزہ  کی طرف منتقل ہونے کے لیے بڑھتے ہوئے دباؤ کا سامنا ہے۔

مقبوضہ فلسطینی علاقے میں اقوام متحدہ کے انسانی ہمدردی کے رابطہ کار مہند ہادی نے ایک بیان میں کہا کہ “اس ماہ کے آغاز سے قابض اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی کے شمال میں تیزی سے رسد منقطع کر دی ہے۔ کارم ابو سالم اور مغربی گزرگاہیں اب جنوب سے سامان کی نقل و حمل کے لیے مکمل بند ہیں جب کہ 7، 9 اور 12 اکتوبر میں نقل مکانی کے لیے نئے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ “خطے میں جنگ  میں اضافہ دیکھنے میں آیا، جس کی وجہ سے شہریوں میں مزید مصائب اور ہلاکتیں ہوئیں۔ پچھلے دو ہفتوں میں جبالیہ کے علاقے سے 50,000 سے زیادہ لوگ بے گھر ہوئے۔ یہ علاقہ دوسرے علاقوں سے الگ تھلگ کردیا گیا ہے۔

انہوں نے شہریوں کی حفاظت اور اہم نوعیت کی امداد کی رسد کے لیے راستے کھولنے کی ضرورت پر زور دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ شمالی غزہ میں محفوظ انسانی ردعمل کی اشد ضرورت ہے۔

بیان میں، انہوں نے “شہریوں کو اپنے گھروں کو واپس جانے کا موقع دینے کی ضرورت پر زور دیا”۔

خیال رہے کہ گذشتہ برس سات اکتوبر سے غزہ میں امریکی اور مغربی ممالک کی مدد سے اسرائیلی ریاست نے ہولناک جنگ شروع کی ہے جس کے نتیجے میں ہزار فلسطینی شہید اور زخمی ہوچکے ہیں۔

اقوام متحدہ کے اعداد و شمار کے مطابق غزہ کے خلاف قابض فوج کی مسلسل جارحیت کے نتیجے میں 42,227 سے زائد افراد شہید، 98,464 سے زائد زخمی ہوئے ہیں جب کہ پٹی کی 90 فیصد آبادی بے گھر ہو گئی۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan