Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

اقوام متحدہ کا شہدائے قباطیہ کی بے حرمتی کی تحقیقات کا مطالبہ

نیو یارک  (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) اقوام متحدہ نے شمالی مقبوضہ مغربی کنارے کے قصبے قباطیہ میں قابض اسرائیلی فوج کے فوجیوں کی جانب سے تین فلسطینیوں کی لاشوں کی بےحرمتی کے مجرمانہ واقعے کی ’شفاف تحقیقات‘ اور ذمہ داروں سے باز پرس کا مطالبہ کیا ہے۔

اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کے ترجمان اسٹیفن دوجارک نے جمعے کو ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ “وہ ویڈیو جس میں اسرائیلی فوجیوں کو مقبوضہ مغربی کنارے میں چھت سے لاشیں پھینکتے ہوئے دکھایا گیا ہے وہ گھناؤنا اور غیر انسانی ہے”۔

انہوں نے گذشتہ جمعرات کو پیش آنے والے واقعے کی “شفاف تحقیقات” کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے ذمہ داروں کو کٹہرے میں لانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کا کہ اس مجرمانہ واقعے کی آزادانہ تحقیقات کی جائیں۔

قباطیہ کے شہریوں نے دستاویزی بیان میں بتایا کہ قابض فوجیوں نے اسی دن کی صبح سے گھر کا محاصرہ کرنے کے بعد قباطیہ میں ایک مکان کی چھت سے تین فلسطینی شہداء کی لاشیں پھینکیں۔ انہیں چھت پر ایک میزائل حملے میں شہید کیا گیا تھا۔

عینی شاہدین نے مزید کہا کہ اس کے بعد قابض فوج کا بلڈوزر نوکدار دانتوں والی لوہے کی کرین کے ذریعے لاشوں کو لے گیا۔

شہداء کی لاشوں کی اس بے رحمی کے ساتھ تون کی ویڈیو سوشل میڈیا پر جنگل کی آگ کی طرح پھیلیں جس کے بعد عالمی سطح پر قابض فوج پر کڑی تنقید کا سلسلہ جاری ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan