Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

اقوام متحدہ نے غزہ میں امریکی حمایت یافتہ امدادی منصوبے سے لاتعلقی اختیار کرلی

نیویارک (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) اقوام متحدہ نے اعلان کیا ہے کہ وہ غزہ میں حالیہ قائم کردہ اُس امدادی تنظیم کا حصہ نہیں بنے گی، جسے امریکہ کی پشت پناہی حاصل ہے۔ ترجمان اقوام متحدہ فرحان حق نے واضح کیا ہے کہ اس امریکی امدادی تنظیم کا طریقہ کار اقوام متحدہ کے بنیادی اصولوں — غیر جانب داری اور خودمختاری سے مطابقت نہیں رکھتا۔

فرحان حق نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ اقوام متحدہ غزہ کے عوام کو امداد فراہم کرنے کے اپنے وعدے پر قائم ہے، مگر صرف اُن اصولوں کے دائرے میں رہتے ہوئے، جو اقوام متحدہ کی عالمی حیثیت کا تعین کرتے ہیں۔ انہوں نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ اقوام متحدہ کسی ایسی امدادی کارروائی میں شریک نہیں ہو سکتی، جو اس کے اصولوں سے متصادم ہو۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ کی جانب سے تشکیل دی گئی اس امدادی تنظیم کا مجوزہ کردار دراصل قابض اسرائیل کی اس پالیسی کو تقویت دے گا، جس کے تحت غزہ کے شہریوں کو زبردستی بے دخل کیا جا رہا ہے اور ان پر مزید دباؤ بڑھایا جا رہا ہے۔

دوسری جانب امریکی وزیر خارجہ مارکو روبيو نے جمعرات کے روز ترکیہ میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے اعتراف کیا کہ امریکہ اور قابض اسرائیل کی حمایت یافتہ امدادی منصوبے پر شدید تنقید کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکی حکومت امداد کی فراہمی کے نئے اور بہتر طریقوں پر غور کے لیے تیار ہے، بشرطیکہ کوئی زیادہ مؤثر اور قابل عمل تجویز سامنے آئے۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکہ ان تمام امدادی کوششوں کی حمایت کرے گا جو غزہ کے عوام تک پہنچیں، تاہم اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ یہ امداد چوری نہ ہو۔

واضح رہے کہ قابض اسرائیل نے گزشتہ دو ماہ سے زائد عرصے سے غزہ میں اشیائے ضرورت اور امداد کی فراہمی پر مکمل پابندی عائد کر رکھی ہے۔ اقوام متحدہ کے مطابق اس ظالمانہ محاصرے نے 22 لاکھ فلسطینیوں کی زندگیوں کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے، جب کہ بنیادی ڈھانچہ تقریباً مکمل طور پر برباد ہو چکا ہے وہی ڈھانچہ جس پر عام شہری اپنی روزمرہ زندگی اور بقا کے لیے انحصار کرتے ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan