Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

اقوام متحدہ میں عرب ممالک فلسطینیوں کی جبری انخلا کے خلاف یک زبان

نیو یارک  (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) اقوام متحدہ میں عرب گروپ نے غزہ کی پٹی سے فلسطینیوں کو بے گھر کرنے کے خیال کو “واضح طور پر” مسترد کرنے کا مطالبہ کیا۔

یہ بات اقوام متحدہ میں ریاست کویت کے مستقل نمائندہ سفیر طارق البنائی نے اپنے فلسطینی ہم منصب ریاض منصور ،اپنےترک ہم منصب احمد یلدیز ، متعدد ایشیائی اور افریقی ممالک کے سفیروں کے ساتھ منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں کہی۔

البنائی نے زور دے کر کہا کہ غزہ سے فلسطینیوں کو بے گھر کرنے کی تجویز کو “دوٹوک طور پر مسترد” کیا جانا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ “عرب گروپ واضح طور پر اس طرح کی نقل مکانی کو مسترد کرتا ہے کیونکہ جبری نق مکانی 1949ء کے چوتھے جنیوا کنونشن کے آرٹیکل 49 کی صریح خلاف ورزی ہے۔ کنونشن میں مقبوضہ علاقوں سے آبادی کی زبردستی منتقلی کو سختی سے منع کیا گیا ہے‘۔

فروری کے لیے عرب گروپ کے سربراہ کے طور پر کویت نے غزہ میں حالیہ پیش رفت پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے ای یو عرب-پی آر  سطح کا اجلاس بلایا جس میں غزہ سے فلسطینیوں کے جبری انخلا کے امریکی اور اسرائیلی منصوبے کو مسترد کردیا گیا۔

البنائی نے کہا کہ وہ اس طرح کی تجاویز کے “غیر قانونی ہونے کی تصدیق میں بین الاقوامی برادری کے ٹھوس موقف” کی تعریف کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ “یہ ضروری ہے کہ ان تجاویز کو اقوام متحدہ کے رکن ممالک کی طرف سے اجتماعی طور پر اور واضح طور پر مسترد کر دیا جائے”۔

اس موقعے پر ریاض منصور نے کہا کہ “ہمارا فلسطین کے علاوہ کوئی اور وطن نہیں ہے اور ہم غزہ کی پٹی اور فلسطین کو دوبارہ تعمیر کریں گے”۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ اسرائیلی “غیر قانونی قبضہ” جلد ختم ہو جائے گا وہ سب فلسطینی ریاست کی آزادی کا جشن منائیں گے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan