Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

اقوام متحدہ کے ماہرین کا فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے پر زور

نیو یارک   (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن) اقوام متحدہ کے ماہرین نے فلسطینی ریاست کو تسلیم نہ کرنے والے باقی ممالک پر زور دیا کہ وہ یہ قدم اٹھائیں اور فلسطینی ریاست کو تسلیم کریں جس طرح 146 ممالک نے فلسطینی ریاست کو تسلیم کیا۔ غزہ میں فوری جنگ بندی تک پہنچنے کے لیے تمام دستیاب سیاسی اور سفارتی طریقے استعمال کریں۔

ماہرین نے ایک پریس بیان میں زور دیا کہ “یہ فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنا فلسطینی عوام کے حقوق، ان کی جدوجہد اور آزادی اور مختاری کے لیے ان کے مصائب کا ایک اہم اعتراف ہے”۔

انھوں نے مزید کہا کہ “فلسطینوں کو مکمل خود ارادیت سے لطف اندوز ہونے کا حق ملنا چاہیے۔ جس میں آبادی کے موجود رہنے کی صلاحیت، مستقبل کا تعین کرنے اور تحفظ اور سلامتی کے ساتھ زندگی گذارنے کے مواقع ملنے چاہیئں۔

ماہرین نے کہا کہ “یہ فلسطین اور پورے مشرق وسطیٰ میں پائیدار امن کے لیے پیشگی شرط ہے، جس کا آغاز غزہ میں جنگ بندی کے فوری اعلان اور رفح میں مزید فوجی مداخلت کے ساتھ کیا جائے گا‘‘۔

ماہرین نے ناروے، آئرلینڈ اور اسپین کی طرف سے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے اعلان کا خیر مقدم کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ “اگرچہ 30 سال سے زیادہ پہلے اوسلو معاہدے کے بعد سے دیرپا امن اور اسرائیلی قبضے کے خاتمے کا امکان ابھی تک ناپید ہے، لیکن سیاسی حل کو معمولی نہیں سمجھا جانا چاہیے”۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan