نیو یارک (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) اقوام متحدہ کی خصوصی نمائندہ فرانسسکا البانیز نے قابض اسرائیل کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزی کے بعد غزہ میں قتل عام کے تسلسل کو منظم نسل کشی قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل کے ساتھ ایک “عام ریاست” کے طور پر سلوک بند کیا جائے،انہوں نے کہا کہ ایک نسل پرست ریاست ہے جو جرائم، جنگی جرائم اور انسانیت کے خلاف جرائم کا ارتکاب کرتی ہے۔
میڈیاپارٹ جس نے 5 اپریل کو فرانسیسی این جی او پلیٹ فارم کے زیر اہتمام فلسطین کانفرنس کے موقع پر فرانسسکا البانیز کا انٹرویو کیا نے رپورٹ کیا کہ اسرائیل نے غزہ کی پٹی پر دن رات اپنی بمباری جاری رکھتے ہوئے اور جبری نقل مکانی کے احکامات جاری کرتے ہوئے فلسطینیوں کی نسل کشی دوبارہ شروع کردی ہے۔
غزہ کی پٹی میں وزارت صحت نے 17 مارچ سے منگل کے روز 1,449 فلسطینی شہید اور 3,647 زخمیوں کو ریکارڈ کیا، جس سے 7 اکتوبر 2023 سے جنگ سے براہ راست منسلک شہداء کی تعداد 50,810 ہوگئی۔