غزہ (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے عسکری ونگ عزالدین القسام شہید بریگیڈز کے سینیر کمانڈر اور بریگیڈ کے ڈپٹی چیف مروان عیسیٰ کو سپرد خاک کردیا گیا۔ مروان عیسیی گذشتہ برس غزہ میں قابض صہیونی دشمن کے ساتھ لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کرگئے تھے۔ انہیں آج ایک فقید المثال جنازے کے بعد وسطی غزہ کی پٹی کے البریج کیمپ کے ایک ہسپتال میں دفن کردیا۔
نماز جمعہ اور تدفین کے بعد البریج سروسز کلب میں القسام بریگیڈز کے ارکان اور فلسطینیوں کے ایک بڑے ہجوم کی موجودگی کے درمیان جنازہ ادا کیا گیا ۔ اس موقعے پر انہوں نے مزاحمت زندہ باد کے نعرے لگائے۔ جنازے کے جلوس میں القسام مجاھدین کی بڑی تعداد بریگیڈز کی وردیوں میں ملبوس اور مسلح حالت میں شریک تھی۔
جب سے غزہ میں جنگ بندی کا معاہدہ عمل میں آیا ہے حماس نے قسام بریگیڈز کے سرکردہ رہنما غازی ابو طمعہ کے علاوہ اپنے متعدد سیاسی اور عسکری رہنماؤں کو سپرد خاک کر دیا ہے۔ سپرد خاک کیے جانے والے رہ نماؤں میں روحی مشتہی اور سامی عودہ شہید بھی شامل ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ کمانڈر مروان عیسیٰ کئی قاتلانہ حملوں میں بال بال بچتے رoے۔ ان کے گھر پر 2014 اور 2021 میں دو بار بمباری کی گئی تھی تاہم وہ محفوظ رہے تھے۔
سنہ2021ء میں عیسیٰ کو حماس کے سیاسی بیورو کے رکن کے طور پر منتخب کیا گیا، وہ تحریک کے سیاسی اور عسکری ونگز اور حماس کے اندر کئی فوجی فائلوں میں فنگر پرنٹ رکھنے والوں میں شامل رہے۔ وہ کئی سال تک اسرائیلی زندانوں میں قید رہے ہیں۔
تیس جنوری کو القسام بریگیڈز کے ترجمان ابو عبیدہ نے بریگیڈ کے کمانڈر محمد ضیف سمیت متعدد دیگر شہید رہ نماؤں کی شہادت کی تصدیق کی۔ ان میں القسام کے ڈپٹی چیف آف اسٹاف مروان عیسیٰ، ہتھیاروں اور جنگی خدمات کے سیکشن کے کمانڈر غازی ابو طمعہ ک اور رافح سلامہ شامل ہیں۔