Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

ہم اپنی قوم کے مفادات کے حصول کے لیے جنگ بندی کے معاہدے کے پابند ہیں:حماس

غزہ  (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے ترجمان عبداللطیف القانو ع نے کہا ہے کہ حماس فلسطینی عوام کے مفادات کے حصول کے لیے جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد کے لیے پر عزم ہے۔

القانوع نے پریس بیانات میں وضاحت کی کہ قابض اسرائیل انسانی پروٹوکول کو نافذ کرنے میں تاحال تاخیر کر رہا ہے، خاص طور پر پناہ گاہ، خیمے، ملبہ ہٹانے کے آلات، ایندھن اور بحالی کی ضروریات کے حوالے سے صہیونی ریاست اپنی ذمہ داریوں سے کوتاہی برت رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حماس نے مطالبہ کیا کہ ثالث اپنی کوششوں کو دوگنا کریں اور قابض ریاست پر دباؤ ڈالیں۔اسے انسانی ہمدردی کے پروٹوکول پر عمل درآمد کرنے کا پابند بنائیں۔

ایک اور تناظر میں القانوع نے ان ممالک کے موقف کو سراہا جنہوں نے فلسطینی عوام کو بے گھر کرنے کے بارے میں ٹرمپ کے بیانات کو مسترد کیا۔

انہوں نے نشاندہی کی کہ فلسطینی موقف ہمارے لوگوں کو بے گھر کرنے کے ٹرمپ اور نیتن یاہو کے منصوبے کے خلاف متحد ہے اور اسے عرب، اسلامی اور بین الاقوامی موقف کی حمایت حاصل ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan